تحریک لبیک کا مہنگائی مارچ ،مبشر لقمان نے بھی حمایت کر دی

0
11
تحریک لبیک کا مہنگائی مارچ ،مبشر لقمان نے بھی حمایت کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک مہنگائی کے خلاف مارچ کر رہی ہے ، لاکھوں لوگ شریک اور پرامن مارچ ہے، کہیں گملا تک نہیں ٹوٹا، ہم اس مارچ کی حمایت کرتے ہیں،عمران خان کے دور حکومت میں تحریک لبیک کے کارکنان پر بے تحاشا مظالم کئے گئے

مبشر لقمان یوٹیوب چینل اور باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے بارے میں جتنا میں نے فالو کیا اس میں شامل لوگ مخلص ہیں ہمدرد اور پیار کرنے والے ہیں میں انکے کافی لوگوں کو مل چکا ہوں ،ہم میں سے جب کوئی مولوی ہوتا ہے تو اسکو عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں اسکو ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ پڑھا لکھا آزاد خیال ہے ،تحریک لبیک نے مشکلات اٹھائیں تحریک انصاف کے دور میں انکے امیرحافظ سعد رضوی کو گرفتار کیا گیا، کارکنان حبس بے جا میں رہے انکو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا انکے کارکنان شہید ہوئے، بہیمانہ تشدد کیا گیا اور یہ سب پی ٹی آئی دور میں ہوا، یہیں تک نہیں بلکہ انہیں را کا ایجنٹ کہا جاتا تھا، اس سب کے ردعمل میں یہ لگتا تھا کہ اسلام آباد میں مارچ لے جا کر یہ پھیل جائیں گے وہاں کچھ ہو گا لیکن جب مذاکرات ہوئے تو پھر وہ واپس آ گئے اور مارچ ختم کر دیا

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک والے بھی اس ملک کے شہری ہیں انکے کارکنان کی اکثریت کا متوسط یا لوئر طبقے سے تعلق ہے اور وہ مہنگائی کے خلاف مارچ کر رہے ہین، شہر قائد کراچی سے مارچ شروع کیا تھا،لاکھوں لوگ حافظ سعد رضوی کے ساتھ ہیں وہ صرف ایک بات کر رہے ہیں اور کوئی غلط بات نہیں کر رہے وہ کہتے ہیں مہنگائی پر قابو پاؤ یہ غلط بات نہیں، بری گورننس کو ختم کرنا چاہئے گورننس بہتر ہو تو مہنگائی کم ہو سکتی یے ، تحریک لبیک کی کوئی غلط ڈیمانڈ نہیں ،حقیقت میں ہمارا مہنگائی نے جینا دو بھر کر دیا ہے مہنگائی پر ہمیں انکی ہاں میں ہاں ملانی ہے اس پر تحریک لبیک والوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے عوام کی ترجمانی کی، لاکھوں لوگ اور وہ کل سکھر سے نکلے،میں انکے مارچ کو پہلے دن سے دیکھ رہا ہوں، لاکھوں لوگوں کا مارچ ہونے کے باوجود ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا،کہیں کوئی ہنگامہ آرائی ہیں، اور ادھر پی ٹی آئی والے ہیں جنہوں نے دو کلومیٹر کے علاقے میں تباہی مچا دی ۔جناح ہاؤس کو لگا دی، لوٹ مار کی، ہر طرف آگ لگائی، اب دیکھ لینا چاہئے، تحریک انصاف کی دہشت گردی سب کے سامنے آ چکی ہے

حویلیاں میں عاشقین رسول سے درندگی۔ اصل حقیقت کیا؟ حافظ سعد رضوی نے کھرا سچ میں سب بتا دیا

 تحریک لبیک نے ایک بار پھر میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

Leave a reply