تحریک لبیک کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان، تاریخ بھی دے دی

0
26

تحریک لبیک کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان، تاریخ بھی دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ 29اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر جیالے تاریخی احتجاج کریں گے عوام بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے عذاب میں مبتلا ہیں،بدترین مہنگائی کے دوران ملازمین کو بیروزگار کرنا وحشیانہ عمل ہے ،پیپلزپارٹی کی قیادت کو اس لیے سزا دی جاتی ہے کیونکہ غریبوں کی وکیل ہے وزیراعظم ملک کو گروی رکھ کر قرضے لے رہے ہیں عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں وہ عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے ،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ہی ملک اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی، ملک اور عوام کو مشکلات سے سے نکالنے کی صلاحیت صرف پیپلزپارٹی کی قیادت میں ہے

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے پارٹی چٸیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر 29 اکتوبر بروز جمعہ مہنگائی کے خلاف وسیب (جنوبی پنجاب) میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے اس حوالے سے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں بھر پوراحتجاجی مظاہرے ہوں گے، ان احتجاجی مظاہروں میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ تنظیموں سمیت تمام الاٸیڈز ونگز تنظیموں کے عہدیداران ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، ممبر فیڈرل کونسل، ممبرران صوباٸی کونسل، منتخب ایم این اٸے، ایم پی اٸے، تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہروں میں شامل اور نماٸیندگی کرینگے،

یہ اعلان انہوں نے پارٹی میڈیا آفس سے جاری کیا کہ حالیہ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور عوا م میں حکومت کے خلاف شدید ردعمل پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ 29 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک کو حالیہ مہنگائی کے خلاف بہاولنگر، مظفر گڑھ، لودھراں، لیہ، وہاڑی، بہاولپور، رحیم یار خان، خانیوال، ملتان اور راجن پور سمیت دیگر اضلاع میں مظاہرے ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو بلاول بھٹو ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں بھرتی کئے گئے لوگوں کو بے روز گار کرکے 16ہزار خاندانوں کا معاشی قتل کیا گیا عدالتوں کو چاہیئے کہ وہ ان 16ہزار خاندانوں پر رحم کریں، بلاول بھٹو نے موثر آواز بلند کی ہے اور ہم ا ن متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی عمران خان کو عقل سلیم عطا فرمائے اس کی وجہ سے پاکستان کو داخلی اور خارجی محاذ پر نقصانات ہو رہے ہیں اور ان نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار متاثر ہوا ہے اس وقت امریکہ، سعودی عرب، قطر، یو اے ای سمیت کئی ممالک پاکستان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں جہاں تک تحریک طالبان کو عام معافی دینے کا اعلان ہے اس اقدام سے بھی ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اپوزیشن کو متحد ہونا چاہیئے مگر یہ میاں شہباز شریف کا فرض ہے کہ وہ قائد حزب اختلاف ہوتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلیں موجودہ بحرانی کیفیت میں بلاول بھٹو کی لاؤڈ اور کلیئر آواز موجود ہے اور وہ ہر سطح پر عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں عمران خان کے بہت سارے فیصلوں کا بوجھ براہ راست عوام کے کاندھوں پر ہے روپے کی قدر کم اور مہنگائی کی سطح بلند ہورہی ہے موجودہ حکمران پٹرول، بجلی، گیس کے بلوں کے زریعے ریونیو اکٹھا کرکے جان بوجھ کر ملک میں مہنگائی پیدا کر رہے ہیں اس وقت عوام کی قوت خرید کم ہو رہی ہے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف کسانوں کا گلہ دبایا جارہا ہے اگر موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی اقتدار میں ہوتی تو گندم کی قیمت 18سو روپے کی بجائے 25سو روپے ہوتی کسان اور مزدور آج بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو یاد کرتے ہیں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ بلاول بھٹو کا گذشتہ دنوں کا وسیب کے مختلف علاقوں کا دورہ کامیابی سے ہمکنار ہوا اب بلاول بھٹو بہت جلد ملتان آئیں گے اور راجن پور، بہاولنگر،بہاولپور سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply