ایکسچینج کمپنیوں کیلئے تمام غیرملکی کرنسی کی فروخت پر بائیومیٹرک تصدیق لازمی ،اسٹیٹ بنک کا اہم اعلان

0
49
ایکسچینج-کمپنیوں-کیلئے-تمام-غیرملکی-کرنسی-کی-فروخت-پر-بائیومیٹرک-تصدیق-لازمی-،اسٹیٹ-بنک-کا-اہم-اعلان #Baaghi

پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے بیرونی کرنسی کی لین دین میں شفافیت بڑھانے اور نقد بیرونی کرنسی کے ناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔

باغی ٹی وی : افغانستان کا سفر کرنے والے افراد کو صرف ایک ہزار امریکی ڈالر فی کس فی وزٹ لے جانے کی اجازت ہو گی۔ زیادہ سے زیادہ سالانہ حد 6000 امریکی ڈالر ہوگی۔

ایکسچینج کمپنیوں کو تمام غیر ملکی کرنسی کی فروخت کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔

5 سو امریکی ڈالر اور مساوی تمام بیرونی کرنسی کی فروخت کی ٹرانزیکشنز کے لیے ایکسچینج کمپنیوں کو بایومیٹرک تصدیق کرنی ہوگی۔ یہ شرط 20 اکتوبر 2021 سے لاگو ہو گی۔

ایکسچینج کمپنیاں 10 ہزار امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی نقد بیرونی کرنسی کی فروخت صرف چیک کے ذریعے وصول ہونے والی رقوم کے عوض یا بینکاری چینلز کے ذریعے کریں گی۔

ان ضوابطی اقدامات سے بیرونی کرنسی کے ناجائز طور پر ملک سے باہر جانے کو روکا جا سکے گا۔

Leave a reply