fbpx

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھرتعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری:عارف علوی بھی پہنچ گئے

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھرتعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری:عارف علوی بھی پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر گئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے چیئرمین سینیٹ سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مرحوم کی دعائے مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر پاکستان نے کچھ وقت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ساتھ گزارا۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے بھائی (مرحوم)سالار خان سنجرانی کے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مملکت شہر یار خان آفریدی، سینیٹر فدا محمد، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ اور دیگر پارلیمنٹرین کے علاوہ پارلیمنٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام، ملازمین اورصحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جامع مسجد کے خطیب اعلیٰ حافظ احمد الرحمان نے دعا کرائی۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اوتھل کے قریب کار حادثے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

چیئرمین سینیٹ کے بھائی سالار سنجرانی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ کراچی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ واقعہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق لسبیلہ کے قریب سالار سنجرانی کی کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے سبب سالار سنجرانی اور ان کا ڈرائیور دونوں جاں بحق ہوگئے۔

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!