سائنسدانوں، انجینئرز، این سی اے، ایس پی ڈی ملازمین نےکورونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا

0
33

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے ریلیف فنڈز میں سائنسدانوں، انجینئرز، این سی اے اور ایس پی ڈی کے ملازمین نے ریلیف فنڈز میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پے سکیل 1 سے 7 تک ایک دن اور پے سکیل 8 سے 10 تک 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ پے سکیل 11 سے 14 تک کے ملازمین اپنی 3 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کورونا ریلیف فنڈز میں 1 ماہ کی تنخواہ دی ہے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی۔پاک بحریہ کے سربراہ ، افسران ، جوان سب نے کرونا ریلیف فنڈ میں فنڈز جمع کروانے کا اعلان کیا تھا ،

اس خدمت انسانیت کےاس سفر میں سبقت لے جانے والے پاک فضائیہ کے سربراہ اورشاہین ہیں جنہوں نے اس کارخیرمیں سب سے پہلے حصہ لینے کا اعلان کیا

بریگیڈئیرز سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک افسران اپنی 3.3 دن کی تنخواہیں کورونا ریلیف فنڈ میں دی، کرنل کے عہدے تک افسران نے 2 دن کی تنخواہ، سپاہیوں سے لیکر جے سی اوز نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اس وباءسے نمٹنے کے لیے دی ۔

Leave a reply