توبہ . تحریر : روبینہ سرور

0
24

ہر گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے- اگرگناہ کا تعلق بندے اور اللہ کے درمیان ہو اور کسی انسان کا حق اس سے متعلق نہ ہو تو اس کے لئے تین شرائط ہیں-
*پہلی شرط یہ ہے کہ وہ اس گناہ سے لا تعلق ہو جائے-
*دوسری یہ ہے وہ اس کے ارتکاب پر نادم ہو-
* تیسری یہ ہے وہ اس بات کا پختہ ارادہ کر ے کہ دوبارہ کبھی اس گناہ کا ارتکاب نہیں کرے گا-
اگر ان تین میں سے کوئی ایک بھی شرط موجود نہ ہوئی تو تو بہ درست نہیں ہو گی-
اگر گناہ کا تعلق کسی آدمی کے ساتھ ہو تو اس کی شرائط چار ہو ں گی- تین شرائط کے ہمراہ
*چوتھی یہ ہے کہ آدمی اس حقدار کے حق سے بری الزمہ ہو یعنی اگر مال وغیرہ تھا تو اسے وہ واپس کر ےاور اگر حدقذف وغیرہ کا معاملہ ہو تو اپنے آپکو اس کے حوالے کر گیااس سے معافی مانگے اور اگر غیبت ہو تو اسے بھی معاف کروائے.

اللہ اپنے بندے کی توبہ سے جب وہ بندہ اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہے اس شخص سے زیادہ خوش ہو تا ہے جو اپنی سواری پر کسی جنگل میں موجود ہو اور پھر وہ سواری اسے چھوڑ کر چلی جائے اس سواری پر اس کے کھانے اور پینے کا سامان ہو اور وہ شخص اس سواری سے مایوس ہو کر درخت کے پاس آئے اور اس کے ساۓ میں لیٹ جاۓ جبکہ وہ اس سواری سے مایوس ہو چکا ہو ابھی وہ اسی حالت میں ہو کہ وہ سواری اس کے پاس کھڑی ہوئی ہو تو وہ اس کی لگام تھام کر یہ کہے خوشی کی شدت کی وجہ سے یہ کہے اے اللہ! تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا پروردگار ہوں یعنی خوشی کی شدت کی وجہ سے غلط بول دے.

@rsjanbaz

Leave a reply