حوت:
اس برجبسے تعلق رکھنے والے افراد کا دماغ قدرے منتشر ہو سکتا ہے

لہذا کوئی بڑا فیصلہ نہ کریں جب تک کسی بھی بات پر یقین نہ ہو فیصلہ نہ کریں

اپنے لیے وسائل پیدا کریں اور ان پر عمل۔کریں چیزوں کو دیکھیں سوچیں اس کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچیں لیکن کسی بھی معاملے میں بہت زیادہ پریشان نہ ہوں مستقبل کے حوالے سے کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اس وقات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے لیے خاص اقدامات پیدا کرنے کی کوشش کریں اپنے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ساتھیوں سے مشورہ کرنا نہ بھولیں محبت کے معاملات میں آپ دلچسپ اقدامات کرنا جانتے ہیں

یہ ہفتہ آپ کے کاروبار اور کرئیر میں بہتری اور ترقی نمایاں کرنے کا سبب بن سکے گا جبکہ آپ کی سرگرمیاں بہت زیادہ مثبت اور آپ کی ذات معمول سے زیادہ متحرک ہونے کی وجہ سے آپ کہ عزت و وقار میں اضافہ ہوسکے گا علاوہ ازیں دوسروں کی۔نظروں میں آپ کا مقام بھی بڑھ سکے گا آپ کو مستحکم فیصلے کرنے کے لیے اپنی کئی ایک خواہشات کو ادھورا چھوڑنا پڑے گا آپ کواپنے ایسے دوست احباب اور عزیزو اقارب جو آپ سے خاصے دور رہتے ہیں ان سے روابط استوار کرنے اور مراسم بڑھانے کے مواقع میسر آ سکیں گے

ایسےمیں آپ اپنے اندر اچانک سے تبدیلی محسوس کریں گے آپکے مالی معاملات سے متعلقہ امور مکمل ہو سکیں گے

آپ اپنےخاندان اور اہل خانہ کے ساتھ منسلک ہوں گے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے مکں مصروف رہیں گے آپ کی زیرنگرانی کوئی اہم۔ہدف حاصل۔ہو سکے گا یا کوئی منصوبہ تکمیل کی منزل تک پہنچ جائے گا

اس کے علاوہ آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا