جدی:
اس برج سے منسلک افراد کو پیشہ ور زندگی میں سخت محنت کی ضرورت ہے آپ کو مضبوط قوت ارادی کی۔ضرورت ہے

سست نہ پڑیں بلکہ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کی کو شش کریں خوش قسمتی سے اس ہفتے ساتھی کی جانب سے آپ کو سپورٹ دی جائے گی آپ آزاد ہیں اور اپنے کام۔پر فوکس کرنے کے لیے اس آزادی سے فا ئدہ اٹھائیں کاروباری زندگی مکں اس ہفتے انشاءاللہ کافی وسعت حاصل ہوگی

سپورٹس سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے یہ ہفتہ خوش قسمت ثابت ہو گا ان شاءاللہ اس کے علاوہ اس برج سے منسلک کچھ افراد شادی کرنے کے لیے خاص اقدامات کریں گے اس کے علاوہ یہ ہفتہ نہ صرف بد خواہوں اور حاسدین کو ان کے برے ارادوں میں ناکام۔بنا کر آپ کی حفاظت کو یقینی بنا سکے گا جس سے آپ کی عزت و وقار بڑھنے کے علاوہ آپ کی ساکھ میں بھی بہتری آئے گی آپ کو اپنے کسی بھی کام کا آغاز کرنے سے پہلے اپنے بڑوں یا ماہر افراد سے مشاورت کرنی بہت ضروری ہوگی

اپنے معمولات میں آگ سے متعلاقہ سرگرمیوں سے دور رہیں آپ کسی مذہبی تقریب میں شرکت کر سکیں گے یا سیرو تفریح کا فائدہ اٹھا کر خود کو پرسکون کر سکیں گے