ورلڈ ہیڈر ایڈ

جوزا:
اس برج سے منسلک افراد اس ہفتے اہم اقدامات کو سر انجام دیں گے

اکے علاوہ اس برج سے منسلک افراد کی شخصیت زیادہ تر بچوں جیسی ہوتی ہے

پل میں تولہ پل میں ماشہ آپ اپنے جذبات متوازن کر کے ہی زندگی میں آگے بڑھ سکیں گے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے آپ کو اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے نئے تجربات آپ کو بہت کچھ حاصل کرنے میں مدد دیں گے جو لوگ اچھے ساتھی کی تلاش میں ہیں اس ہفتے ان کو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے مستقبل کے حوالے سے اہم۔کارناموں کو سرانجام دے سکتے ہیں مالی۔لجاظ سے آپ کو اپنی صورتحال۔کو بہترین کرنے کی ضرورت ہے اس ہفتے آپ کو اپنے مسائل خاص کر نفسیاتی مسائل کو بہترین انداز میں حل کرنا ممکن ہو سکے گا

دوسروں سے بات چیت یا مذاکرات کرتے وقت اپنے بہترین الفاظ سے دوسروں کو مبہوت کر سکیں گے اپکے الفاظ آپ کا لہجہ اور منفرد انداز دوسروں کو متاثر کرنے کا سبب بنے گا اس ہفتے کے پہلے حصے میں آپ تمام کام اپنی مرضی سے سر انجام دے سکیں گے

بہت سی کاروباری رکاوٹیں دور ہو سکیں گی لیکن کاروباری ترقی کی رفتار خاصی سست رہے گی ایسے میں آپ کو اپنے پیار محبت کے معاملات میں بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا

کیونکہ آپ کے خفیہ راز فاش ہو سکتے ہیں اس ہفتے آپ کی حیثیت بڑھے گے ساتھ ہی آپ کی مالی حالت بھی بہتر ہو سکے گی آپ کی اہمیت اپنے خاندان اور قریبی افراد میں بڑھنے سے آپ کو خوشی محسوس ہو گی