ورلڈ ہیڈر ایڈ

سرطان:
اس ہفتے آپ ٹینشن کی وجہ سے کافی پریشانی محسوس کریں گے

قدرتی طور پر کچھ معاملات ایسے ہوں گے جوکہ آپ کی موجودہ صورتحال کے بالکل مخالف ہوں گے

اس کا حل یہ ہے کہ آپ جو بھی کر رہے ہیں اس کو جاری رکھیں پوری ایمانداری اور توانائی کے ساتھ معاملات کو حل کرتے رہیں کسی بھی معاملے کو نظر انداز نہ کریں اور اپنی آنکھوں کو کھلا رکھیں اپنے مقاصد کو حاصل۔کرنے کے لیے آپ کے پاس بہترین وقت ہے مالی۔لحاظ سے آپ تاخیر شدہ تمام معاملات کا حل نکال۔سکیں گے مالی فائدہ آپ کی خوشیوں میں اضافہ کرے گا

یہ ہفتہ میڈیا اور رابطوں کو فروغ دینے کے لیے بہت مفید ہے اپ۔ے معاملات کع آگے بڑھانا آپ کے لیے آسان ہو گا جبکہ نئے منصوبوں کا آغاز کرنا بھی فائدہ مند رہے گا اپنے بگڑے معاملات کو درست کرنے اور درپیش مشکلات کا حل تلاش کرنے کے لیے یہ وقت مددگار ثابت ہوگا اس وجہ سےخوشگوار لمحات سامنے آنے سے تکالیف کا ازالہ ہو گا 23 اکتوبر کے بعد مالی کین دین میں بہتری آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے

لیکن محتاط رہنا آپ کے لیے ضروری ہوگا اس ہفتے کی شروعات میں آپ اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے خطرات مول۔لینے کے لیے تیار ہوں گے لیکن خطرات مول۔لینے والا یہ رویہ بہتر نہیں ہے

بلکہ خواہشات کی تکمیل کے لیے عملی جدو جہد کرنا بہترین راستہ ہے ہفتے کے آخر میں سفر سے فوائد کا حصول ممکن ہو سکے گا آپ کو خوشامدانہ رویے اور خوشامد پرستی سے ہر حال میں محتاط رہنا ہوگا