ورلڈ ہیڈر ایڈ

عقرب:
یہ مہینہ خوشی اور خوشحالی سے عبارت نظر آتا ہے

آپ کی خود اعتمادی اور احترام بالنفس میں اضافہ ہو گا آپ کی خودمختاری اور شخصی آزادی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے

یہی کیفیت اگلے ماہ بھی برقرار رہے گی اس لئے اپنی دنیا میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرنے کے لئے یہ وقت نہایت سازگا ر ہے اگر آپ خوش ہوں گے تو جلد یا بدیر دوسرے بھی خوش ہوں گے معاملات محبت اس ماہ خوشگوار نظر آتے ہیں تاہم عدم استحکام کی کیفیت برقرار رہے گی

آپ کی ظاہری وضع قطع پر نکھار آئے گا محبت آپ کے تعاقب میں ہو گی جیون ساتھی کی طرف بھر پُور وفاداری ملے گی مالی امور بھی شاندار نظر آتے ہیں صحت سارا مہنیہ اچھی رہے گی آپ کی صحت کا سیارہ اس مہینے 4 تاریخ کو روحانی امور کے گھر میں داخل ہو جائے گا اس کا مطلب روحانی علاج معالجہ آپ کے لئے بے حد مفید ہو گا

روحانی اعتبار سے یہ مہینہ نہایت بھر پور ثابت ہو گا انسانیت نواز سرگرمیاں آپ کے کرئیر کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں

اس کے علاوہ آپ کا روحانی علم اور فہم بھی آپ کے کریئر میں مددگار ثابت ہوں گے والدین بزرگ اور حکام کی عنایات حاصل ہوں گی آپ کی کامیابی کا اظہار آپ کے بشرے اور لباس سے بھی ہوگا

زہرہ کی آپ کے بُرج میں موجودگی آپ کی شخصی کشش میں اضافہ کرے گی