ورلڈ ہیڈر ایڈ

دلو:
آپ کے کرئیر میں بہت سی مثبت چیزیں ہو رہی ہیں اور یہ مہینہ کامیابیوں سے عبارت نظر آتا ہے

آپ کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور پیشہ وارانہ امور میں آپ کی سوچ واضح ہو جائے گی 23 تاریخ کو سورج اس گھر میں داخل ہو گا اور سالانہ دورعروج کا آغاز کریگا عام طور پر جب کرئیر زور پکڑتا ہے

تو گھریلو امور عدم توجیح کا شکار ہو جاتے ہیں آپ کو کرئیر کے حوالے سے گھر والوں کی طرف سے سپورٹ ملے گی وہ آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے اور آپ کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھیں گے آپ کی زندگی میں شامل بچے بھی آپ کو سپورٹ کریں گے سورج کی یہاں موجودگی بتاتی ہے کہ جیون ساتھی اور آپ کے سماجی تعلقات پیشہ وارانہ امور میں آپ کو معاونت فراہم کریں گے 23 تاریخ کے بعد آپ کی زیادہ تر سماجی مصروفیات کریئر کے حوالے سے ہی ہوں گی 23 تاریخ کے بعد صحت کو مزید توجہ کی ضرورت ہو گی کرئیر کے تقاضے شدید ہیں لیکن آپ انہیں اپنی صحت پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے اپنی توجہ اور توانائی صرف اہم کاموں کے لئے مختص رکھیں چھوٹے موٹے کام دوسروں کے ذمے لگانا سیکھیں معاملات محبت 23 تاریخ تک خوشگوار رہیں گے اس کے بعد پچیدگیاں پیدا ہونے لگیں گی

آپ پڑھے لکھے افراد کی طرف مائل ہوں گے اس کے علاوہ غیر ملکی افراد بھی آپ کی خصوصی توجہ کے مستحق ٹھہریں گے

اس مہینے کے آخر میں آپ ایسے لوگوں کی طرف مائل ہوں گے جو دنیاوی زندگی میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں ایسے لوگ جو آپ کے کرئیر کو آگے بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں

آپ کی ملاقات بھی ایسے ہی لوگوں سے ہو رہی ہے