ورلڈ ہیڈر ایڈ

حمل:
اس ماہ 4 تاریخ کو مریخ آپ کے محبت کے گھر میں داخل ہو کر اس کی قوت میں مزید اضافہ کر دے گا

آپ کی سماجی زندگی پر نہایے خوشگوار اثر پڑے گا آپ کی ذاتی مقبو لیت عروج پر ہو گی آپ دوسروں کا بوجھ ہلکا کرنے کو ہر وقت دستیاب ہوں گے

اور وہ اس بات کی قدر کریں گے ان دنوں آپ سے اچھا دوست دنیا میں اور کوئی نہیں آپ کا موڈ پہلے سے بھی زیادہ رومانی ہو گا صحت کو اس ماہ بھی خصوصاً 23 تاریخ تک توجہ کی ضرورت ہے صحت کے حوالے سے محتاط رہیں 3 تاریخ کے بعد بڑی آنت مثانے اور اعضائے توالد و تناسل پر خصوصی توجہ دیجئے جنسی سرگرمیوں کو اعتدال کی حدود میں رکھئے

مریخ جب گھر تبدیل کرے گا تو خارجی سرگرمیوں سے تعلق رکھنے والا حصہ بھر پُور قوت میں ہوگا کرئیر آپ کی تمام تر توجہ اپنی جانب کھینچ لے گا گزشتہ ماہ کی 18 تاریخ سے آپ کے کریئر میں بھی آپ کے معاملات آگے بڑھنے لگے ہیں

اور آپ اس کا فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہیں آپ کا شمار اس وقت بھی کامیاب افراد میں ہوتا ہے لیکن ابھی آپ عروج پر نہیں پہنچے