ورلڈ ہیڈر ایڈ

حوت:
گزشتہ ماہ کے مقابلے میں صحت بہت بہتر ہے

اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے آپ کے پاس خاطر خواہ توانائی موجود ہو گی 23 تاریخ تک کولہوں اور گُردوں پر توجہ دے کر آپ صحت کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں

اس تاریخ کے بعد مثانے اور بڑی آنت کو توجہ زیادہ ملنی چاہئے جسمانی تطہیر کے معمولات اور جنسی اعتدال پُورا ماہ اہم کردار ادا کریں گے خود کو ایک نیا رُوپ دینے کی کوششوں کے لئے یہ ایک اچھا وقت ہوگا یہ قاپنی زندگی کو سادہ بنانے کا وقت ہے

ہر اس چیز سے نجات حاصل کر لیں جس کی آپ کو ضرورت نہیں یو جسے آپ استعمال نہیں کرتے اسے بیچ دیں یا خیرات کر دیں فالتو اسباب نکالیں تاکہ ضروری سامان کی جگہ بن سکے اس بات کا تعلق محض آپ کے دنیاوی مال و متاع سے نہیں

بلکہ آپ کی جذباتی اور نفسیاتی کیفیات سے بھی ہے منفی جذبوں اور رویوں سے نجات حاصل کریں اس ماہ آپ چیزوں کو نئی زندگی دینے کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں آپ کی زندگی میں کئی ایسی چیزیں ہیں جن میں جان باقی نہیں لیکن آپ انہیں زندہ کر سکتے ہیں دوسروں کی خوشحالی میں اضافہ کرنے سے ہی پ کی خوشحال میں اضافہ ہو گا اس وقت آپ کا فوکس دوسروں کے مال مفادات پر ہونا چاہیئے

انکے مفادات کی ٔاسداری کرنے میں آپ جتنے کامیاب رہیں گے آپ کی خوشحالی میں اتنا ہی زیادہ اضافہ ہوگایہ قدرت کا بھی قانون کے بھی عین مطابق ہے پُرانے قرضے چُکانے اور نئے قرض حاصل کرنے کے لئے بھی یہ وقت اچھا ہے 4 سے 11 تاریخ کے دوران آپ کے مالی امور میں ایک ٹھہراؤ آئے گا

اور پھر سمت تبدیل ہو گی ٹھہراؤ کا یہ وقفہ آپ کو تازہ دم کر دے گا معاملات محبت اس ماہ خوشگوار نظر آتے ہیں جنسی کشش اور کیمسٹری کی اہمیت بُہت زیادہ ہو گی

لیکن اسکا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ فریق مخالف کی سوچ اور کردار کو نظر انداز کر دیا جائے ان کی اہمیت بھی اُتنی ہی ہے