[vc_row][vc_column][vc_column_text]

سرطان :یکم جنوری تا 31 جنوری

آپکے کیریئر کا سالانہ دورِ عروج اس ماہ کی 21 تاریخ تک جاری رہے گا۔آپ میں سے بعض کے لیئے ایسا دور دوبارہ نہیں آئے گالیکن اس کا انحصار آپ کی عمر پر ہے ۔اس وقت آپ کو پوری توجہ اپنے کریئر اور خارجی اہداف پر دینی چاہئے۔ گھریلو اور کو فی الوقت ثانوی درجے میں رکھا جا سکتا ہے۔ صحت کو اس ماہ بھی توجہ کی ضرورت رہے گی۔ 21 تاریخ کے بعد حالات میں بہتری آئیگی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ آرام و سکون کے لئے خاطر خواہ وقت نکالتے رہیں ۔ 21 تاریخ تک رانوں کا مساج آپ کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ اس سے زیریں کمر کو تقویت ملے گی جوکہ اس تاریخ کے بعد اہمیت اختیار کرنے والی ہے۔ 21 تاریخ کے بعد جگر کی تطہیر بھی مفید ثابت ہوگی۔ اس کے لئے کسی اچھے ڈاکٹر یا حکیم سے رابطہ کیجئے۔ آپ کے اپنے برج میں مریخ کی موجودگی نہ صرف آپ کے مالی امور کے لئے سعد ہے بلکہ اس سے آپکو ہمت ، توانائی اور کچھ کر دکھانے کی امنگ بھی ملے گی۔ کھیلوں اور جسمانی ورزش میں آپکی کارکردگی بہت اچھی رہے گی۔ آپ کام پہلے سے کہیں زیادہ جلد نپٹائیں گے۔ واحد مسئلہ اس وقت پیدا ہو سکتا ہے جب آ پ اپنے جسم پر اس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ ڈال دیں۔ اس حوالے سے آپ کو محتاط رہنا ہوگا۔ معاملاتِ محبت اس ماہ خوشگوار نظر آتے ہیں۔ 6 تاریخ کو عطارد الٹی چال سے نکل آئے گا۔ لہٰذا سماجی امور میں آپ کی عقل پہلے سے بہتر انداز میں کام کرے گی اور آپ کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔ 13 تاریخ تک عطارد آپ کے نویں گھر میں ہوگا۔ اس کے اثرات کے تحت آپ ایسے افراد کی طرف مائل ہوں گے جن سے آپ کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اس تاریک کے بعد عطار د آپ کے دسویں یعنی کریئر کے گھر میں داخل ہو جائے گا اور بقیہ مہینہ یہیں گزاریگا۔ آپکو سماجی زندگی مین کامیابی نصیب ہو گی۔ عطارد اس وقت آپکے زائچے میں سب سے بلند مقام پر ہے ۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ سماجی زندگی کو آپکی ترجیحات مین اولین حیثیت حاصل ہے۔ گزشتہ ماہ کی طرح اس وقت بھی آپ صاحبانِ اثرورسوخ سے میل ملاقات بڑھا رہے ہیں۔ آپکی زیادہ تر سماجی مصروفیات کا تعلق آپ کے کریئر سے ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے ک سماجی تعلقات آپکے کریئر میں اہم کردار ادا کرینگے۔ آپکی مقبولیت بھی اتنی ہی اہم ہوگی جتنی کہ آپکی دیگر پیشہ ورانہ خوبیاں۔ کریئر کو آگے بڑھانے کے لئے محنت کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق کی بھی ضرورت ہو گی۔

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]