ورلڈ ہیڈر ایڈ

سنبلہ:
آپ کا دولت کا گھر اس وقت بھر پُور قوت میں ہے

اس کا مطلب کہ پیسہ اور پیسہ کمانے کے مواقع آپ کو کئی راستوں سے اور کئی افراد کی بدولت حاصل ہو سکتے ہیں

قدرت آپ کے مالی اہداف کو سپورٹ کر رہی ہے مالی امور میں آپ کا سالانہ دور عروج اب بھی جاری ہے اور اس ماہ کی 23 تاریخ تک رہے گا 23 تاریخ کے بعد سے آپ کی چھٹی حس بہت اچھے انداز سے کام کرے گی

سماجی تعلقات آپ کے امور میں اہم کردار ادا کریں گے آپ کے ھکام اور بزرگوں کی طرف سے مالی عنایات حاصل ہوں گی اس کے علاوہ آپ اپنے مالی امور پر بھر پُور توجہ دیں گے آپ کا گھریلو امور کا خانہ قوت میں ہے اور آنے والے مہینوں میں مزید قوت حاصل کرے گا اس لئے آپ کا فوکس گھر اور گھر والوں اور اپنی جذباتی صحت پر ہے اب کرئیر کے اگلے ہلے کی تیاری کرنے کا وقت ہے کام کرنے کی تیاری بھی کام کرنے جتنی ہی ہوتی ہے تیاری اچھی ہو تو کاگردگی بھی اچھی ہو تی ہے

اپنے علم میں اضافہ کرنے کے لئے یہ مناسب وقت ہے آپ کا علم اور آپ کی قوت ابلاغ آگے چل کر کرئیر کے امور میں مددگار ثابت ہوں گے معاملات محبت بہت بہتر ہیں جیون ساتھی کے ساتھ موافقت پیدا ہوگی 23 تاریخ کے بعد مزید بہتری آئے گی

صھت اس ماہ اچھی ہے 5 سے 7 تاریخ کے درمیان جسمانی حوالے سے اپنا خیال رکھیں اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران محتاط رہیں