ورلڈ ہیڈر ایڈ
titlevalue
منطقہ البرج میں اس کا نمبر11
تاریخ پیدائش21 جنوری تا 19 فروری
نام کا پہلا حرفث،س،ش،ص
عنصرہوا
حاکم سیارہیورینس
خوش بختی کا دن ہفتہ ،اتوار
خوش بختی کا پھول نرگس آبی
خوش بختی کا رنگ سبز، بنفشی،ہلکا نیلا
خوش بختی کا پتھرفیروزہ، نیلم، عقیق
خوش بختی کا عدد 8، 4
موافق نگینہیاقوت، نیلم، حجرالقمر، پکھراج
خوش بختی کی دھاتایلومینئم
خوش بختی کے برج جوزا ، میزان
غیرخوش بختی کے برج ثور، اسد، عقرب
جانبدار برجقوس، حوت،جدی، حوت ، حمل
غیر جانبدار برج سرطان ، سنبلہ
موزوں مقاماتایران، روس، سویڈن، سوڈان، رلستان، ہیمبرگ

اس برج کے تحت پیدا ہونے والوں میں اتنی ساری خصوصیات ہوتی ہیں کہ اگر انھیں تسلیم نہ کیا جائے تو یہ واقع ایک سانحہ ہو گا اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ دوسروں کے ساتھ گھلیں ملیں اور اپنے شرمیلے پن پر قابو پائیں انسانی تعلقات میں اس شرمیلے پن کی وجہ سے بہت سی قباحتیں پیدا ہو جاتی ہیں آپ جدت پسند ذہن کے مالک ہیں آپ کو ہمیشہ اپنی سوچ اور اپنے خیلا ت پر ہی عمل کرنا چاہیے

خواہ یہ خیالات کتنے ہی معمولی کتنے ہی بے وقعت کیوں نہ ہوں دیگر بروج سے متعلقہ افراد کے مقابلے میں دلو سے متعلقہ افراد سب سے زیادہ بے غرض اور مخلص انسان ہوتے ہیں انھیں بنی نوع انسان اور انسانیت سے محبت ہوتی ہے یہ امن و امان کی قدر کرنے والے ہوتے ہیں بنی نوع انسان میں ہم آہنگی اور مطابقت کا فقدان انھیں ناخوش کر دیتا ہے یہ مفید اور کار آمد مشغلہ اختیار کرنا پسند کرتے ہیں غریب اور ان پڑھ لوگوں سے محبت رکھتے ہیں دنیا کے ذہنی معیار کو بلند کرنا چاہتے ہیں چاہتے ہیں کہ دنیا کے لوگ کھانے پینے سے زیادہ سوچنے کو اہمیت دیں یعنی کھانا تو ضرورت ہے اس سے زیادہ ضروری یہ ہے

کہ انسان دوسروں سے محبت کرے اور دنیاوی ترقی کے متعلق سوچے یہ سمجھتے ہیں کہ جب دنیا کے لوگ ذہنی اور دماغی لحاظ سے ذمہ دار ہوں گے تو ہر شخص کو خود بخود خوشی مل جائے گی زندگی کے نئے اندازوں کو اپنانے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں ہر لمحہ تخلیق چاہتے ہیں خواہ وہ کاروبار کی شکل میں ہو یا نئے خیالات کی شکل میں فرد واحد کے مسائل انھیں کبھی اثر نہیں کرتے یہ پرانی رسموں کو بھی پسند کرتے ہیں اور نئے خیالات کے بھی حامی ہوتے ہیں اور اچھی قوت برداشت کے مالک ہوتے ہیں دوسروں کی طرح لباس زیب تن نہیں کرتے بلکہ خود اپنا نیا سٹائل وضع کرتے ہیں فطرتا قابل اور ذہین ہوتے ہیں ذمہ داری قبول کرنا پسند کرتے ہیں مگر دوسروں کے حکم چلانے کو پسند نہین کرتے ان کا ذہن ہر وقت اختراع میں لگا رہتا ہے روزمرا کے یکساں معمول پر عمل پیرا ہونا ان افراد کو ناپسند ہے سست اور بے وقوف لوگوں کو پسند نہیں کرتے ایسے لوگوں میں اگر ان سے کم صلاحیتیں ہوں تو تب دلو افراد کے لئے ناقابل برداشت بن جاتے ہیں حالانکہ ایسے لوگوں کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ دوسروں می مشکلیں آسان کریں اگر انٹلکچوئل قسم کے انسان ہیں تو اچھے ادیب بن سکتے ہیں

ان مین ڈرامہ لکھنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے فنون لطیفہ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اگر چاہیں تو موسیقی مصوری اور ادب میں نام پیدا کر سکتے ہیں برج دلو سے متعلقہ بیشتر افراد کسی نہ کسی خوبی کے مالک ہوتے ہیں انسانی تعلقات سے بے حد لطف اندوز ہوتے ہیں بہت حد تک ملنسا ہوتے ہیں دوستوں میں خوش مزاج اور گھر میں خاموش طبع ہوتے ہیں اگرچہ بے شمار لوگوں سے دوستی ہوتی ہے لیکن ان کا رویہ اتنا الگ تھلگ ہوتا ہے صرف چند افراد سے ہی ان کی گہری دوستی ہوتی ہے زیادہ تر تارک الدنیا اور گوشہ نشین افراد اس برج سے تعلق رکھتے ہیں ہر چیز کا اچھا پہلو دیکھتے ہیں ہر شخص پر بروسہ کر لیتے ہیں با آسانی دوسروں کی باتوں میں آ جاتے ہیں خاص طور پر لوگوں کی دکھ بھری باتوں پر فورا یقین کر لیتے ہیں دوستی کو ہر گذبے سے بلند تصور کرتے ہیں ان کے دوست ان کی دوستی کی قدر کرتے ہیں ملنے جلنے والوں اور دوستوں کے وفادار ہوتے ہیں دلو سے متعلقہ افراد ذاتی محبت کی بجائے آفاقی محبت کو ترجیح دیتی ہیں جب ان افراد کو ہم مزاج یا ہم طبع ساتھی مل جاتا ہے تب ساری زندگی اس کے وفا دار رہتے ہیں ایسے ساتھی کی تلاش میں رہتے ہیں جو ذہنی اور جذباتی لحاظ سے ان سے مطابقت رکھتا ہو اگر ان کا ساتھی ان کے معیار پر پورا نہیں اترتا تب یہ اسے قطعی برادشت نہیں کرتے بغیر کسی وضاحت کے اس کی زندگی سے نکل جاتے ہیں لہذا دلو سے متعلقہ افراد کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ بہت سوچ اور سمجھ کر محبت اور شادی کریں دلو افراد کبھی محبت میں حد سے تجاوز نہیں کرتے بلکہ جذباتی اور پرجوش محبت کرنے والوں کے مقابلے میں خاصے سرد مزاج واقع ہوتے ہیں محبت اور شادی کے معاملے میں آزادی اور تنہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس حق کو چگھوڑنے کے لیے بلکل بھی تیار نہیں ہوتے

لیکن اس آزادی کی تہہ میں بھی محبت پوشیدہ ہوتی ہے دلو فرد ایسی بات یا کام شاذونادر ہی کرتے جس سے نااتفاقی یا جھگڑاہو شادی شدہ زندگی عموما پرسکون گزرتی ہے شریک زندگی سے گہری وابستگی رکھتے ہیں جابر حکم بننا اور گھر کے ہر کام کو اپنے ہاتھ پیں لینا سخت نا پسند کرتے ہیں گھر اور گھر والوں سے محبت کرتے ہیں لیکن جب کسی کام میں مصروف ہوں تب گھر میں دلچسپی کم لیتے ہیں دلو سے متعلق لڑکے اور لڑکیوں کی شادی میںً کوئی رکاوٹ پیش نہیں آتی بشرطیکہ انھیں پتہ ہو جن سے ان کی شادی ہونا طے پائی ہے اس سے ذہنی ہم آہنگی پائی پائی جاتی ہے خود پر تنقید قطعی برداشت نہیں کرتے اپنی قوت کے بل پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں کسی کی رہنمائی نہیں برداشت کرتے اپنی ذات کے متعلق کوئی بات نہین سنتے ذرا ذرا سی بات کا برا مان جاتے ہیں

بعض اوقات معمولی سی بات ان کو شک میں مبتلا کر دیتی ہے لوگوں کے نزدیک ان کا مزاج نرالا اور قابل توجیح ہوتا ہے اگر دلو افراد خیالات میں گم سم رہنا کم کر دیں اور عمل کی طرف زیادہ توجہ دیں تو بہت زیادہ کامیاب رہیں

  محنتی ، ذہین ، پر عزم ، تحمل مزاج، خوب سے خوب تر کے متلاشی ،ہمدرد، رحم دل، دانش مند ، ذمہ دار ، حوصلہ مند ، بلند نگاہ،اچھے منتظم حاضردماغ ،سلسل جدوجہد کرنےوالے ، سخی، نڈر، مستقل مزاج، ثابت قدم، مضبوط قوتارادی کے مالک، انصاف پسند، جدت پسند، ملنسار ، دوست، لطیفہ گو ،دوست نواز

بکھرے ہوےئ خیالات کے مالک، ، باغیانہ فطرت، منہ پھٹ، حاسد منفی خیالات کو اہمیت دینے والے ، دل پھینک ، بے حس ، انتہا پسند خودغرض،سست، متلون مزاج، سخت مزاج ، بڑکیں مارنے والے، فضول خرچ عجلت پسند، چالاک، مکار، باغیانہ فطرت، موقع پرست، قوت فیصلہ کی کمی

ابراہم لنکن،ایڈیسن، چارلس ڈراؤن ،تھامسن فرانس، پال نیومن، سمرسٹ،ماہم کرونالڈ ریگن، شیخ سعدی، جارج برناڈ شاہ