ورلڈ ہیڈر ایڈ
titlevalue
منطقہ البروج میں اسکا نمبر4
تاریخ پیدائش22 جون سے 23 جولائی
نام کا پہلا حرفح-ہ
حاکم سیارہقمر
نشانکیکڑا
عنصرپانی
خوش بختی کا دنجمعرات اور سوموار
خوش بختی کا رنگنارنجی، پیلا ، سبز
خوش بختی کا پتھر الماس، زمرد، عقیق
خوش بختی کا پھولگل سوسن
خوش بختی کے بروجعقرب اور حوت
غیر خوش بختی کے بروجحمل ، میزان اور جدی
جانبدار برجاسد، سنبلہ، ثور، جدی
غیر جانبدارقوس ، دلو
خوش بختی دھاتچاندی
موزوں مقاماتشمالی امریکہ، سکاٹ لینڈ، نیویارک
پیشے امور خانہ داری، مصوری، تجارت، شاعری
بیماریاںنظام ہضم اور تنفس کی بیماریاں ، گیس ٹربل ، جلد کے امراض
حصہ جسمسینہ ، کہنیاں ، پستان، معدہ

جب ہم پہلی بار ان مہربان اور خاموش طبع سرطانی افراد سے ملتے ہیں تو ابہیں فوری طور پر پسند کرنے لگتے ہیں کیونکہ ان میں جارحیت نہیں ہوتی ارطانی افراد سبھی کو فوری طور پر دوست بنا لیتے ہیں اور دوسروں کو کسی حد تک تحفظ کا احساس کروا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان سے مل کر لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ انہیں سمجھتے ہیں سرطانی افراد باطنی طور پر مخلص اور وفادار ہوتے ہیں لیکن اگر کبھی تلخ مزاج یا ظالم بھی وہ جائیں تو اس کی وجہ انھیں خود بھی معلوم نہیں ہوتی کیونکہ ان کا حاکم سیارہ قمر ہے جو ایک برج سے دوسرے برج تک بڑھتا گھٹتا رہتا ہے اسی طرح ان کا خاشگوار موڈ سے انتہائی مایوس کن جذبات اور افسردہ دلی پیدا کرتا رہتا ہے برج سرطان ماں گھر اور خاندان سے منسوب ہے سرطانی عورتوں اور لڑکیوں میں ایک قسم کا وقار اور رحمدلی ہو تی ہے سرطانی عورت ایک مثالی خاتون خانہ ہے لیکن اس کا ہر گز مطلب یہ نہیں ہے کی گھر کے کاموں کی خاطر وہ اپنے آپ کو فنا کر دے اس نے بڑی ہوشیاری سے سارے کاموں کو ترتیب دیا ہوتا ہے اور اس کے علاوہ وہ کتابوں سے بھی مدد لیتی ہے اور اس کے گھر میں کچھ ایسی مشینری تکھی ہوتی ہے جن کی مدد سے گھر کے کام تیزی سے ہو سکتے ہیں

اسکا گھر چھوٹا وہ یا بڑا آرام دہ اور صاف ستھرا ہوتا ہے سرطانی عورت پرانی چیزوں کو نیا بنانے کا ڈھنگ جانتیں ہیں بچوں کے خیال میں یہ یقینا مثالی ماں ہوتی ہے اسلئے کہ ان کے ساتھ کھیلتی ہے انکو رات کو سونے سے پہلے کہانیاں سناتی ہے اور مزے مزے کے کھانے بسکٹ اور کیک وغیرہ بنا کر کھلاتی ہے شوہر کو اس کی باطنی مادرانہ فطرت اچھی لگتی ہے سرطانی لڑکی اپنے شوہر کا خیال اس قدر خفیہ طریقے اور خاموشی سے کرتی ہے جسکا شوہر کو بھی علم نہیں ہونے پاتا شوہر کو بار بار تاکید کرتی ہے یہاں تک کہ غریب تنگ آ جاتا ہے اور اسے جان چھڑانا مشکل لگنے لگتا ہے سر طانی لڑکی کھانے پکانے میں ماہر ہوتی ہے گھر والوً کا پیٹ بھرنا اس کے نزدیک ایسا فریضہ ہوتا ہے جو اسے بے انتہا سکون و اطمینان بخشتا ہے سرطانی لڑکی کے محبت کرنے کا انداز بھی بے حد دلکش ہوتا ہے وہ ہمدردی گرم جوشی اور تحفظ کا احساس دلاتی ہے خود بھی انہی احساسات کی خواہشمند ہوتی ہے لیکن اگر انھیں یہ شک ہو جائے کہ ان کا شریک زندگی ان سے اتنی محبت نہیں کرتا جتنی وہ اس ست کرتی ہے تو وہ اپنی خول میں سمٹ کر رہ جاتی ہے یہ خول اتنا سخت ہو تا ہے کہ اس تک رسائی مشکل ہو جاتی ہے

سرطانی لڑکی ہنستی بھی بہت ہے اور روتی بھی بہت ہے سرطانی لڑکی میں روپیہ بچانے کی اچھی صلاحیت ہوتی ہے اور اس رقم کا کسی کو علم نہیں ہوتا روپیہ اسے تحفظ فراہم کرتا ہے غریب آدمی سے شادی کر کے خود روپیہ کمانے باہر نکل کھڑی ہوتی ہیں اپنی آزادی اور خود مختاری کو اہمیت دینے والا فرد سرطانی لڑکی کے لیے کبھی اچھا شوہر ثابت نہیں ہوتا لیکن ایسا آدمی جو ہمدردی وفاداری کی تعریف کرتا ہے اور محبت کا اظہار پسند کرتا ہے اس کے لیے یہ لڑکی بہترین شریک حیات ثابت ہو سکتی ہے سرطانی آدمی عظیم سیاہ ہوتا ہے حقیقی زندگی میں اگر سیاحت نہ کر سکے تو اپنے خیالات کی دنیا میں تو ضرور سیاح کر لیتا ہے سفر کے دوران خصوصا سفر اور کاروبار کو یکساں کر دینے کی کے صورت میں وہ بے حد خوش ہوتا ہے اس کا گھر اس کے لیے بے حد اہم ہوتا ہے سرطانی آدمی متنازع باتوں کا امتزاج ہو تا ہے ایک طرف تو اسے خانہ بدوشوں کی طرح مارا مارا پھرنا اچھا لگتا ہے تو دوسری طرف اسی اپنے گھر سے بے اندازہ محبت ہوتی ہے اس میں مزاج کی حس بھی ہوتی ہے اور فکرمند رہنے والا بھی ہوتا ہے

وہ دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ نے حد مایوس اور دلگرفتہ بھی ہوتا ہے لیکن بحرانی حالات میں بہادری سے لاپرواہی کا ثبوت دیتا ہے سرطانی مرد اچھا دوست ثابت ہوتا ہے آپکی ضرورت کے وقت ضرورت سے بھی زیادہ مدد کرتا ہے لیکن یہ مدد آپ جلدی لوٹا دیں ورنہ دوستی ختم ہو سکتی ہے اکثر سرطانی آدمی کھانا پکانے میں ماہر ہوتے ہیں اسے محسوس ہوتا ہے اس کے مظبوط اور سخت سرطانی خول پر ساری دنیا حملہ کرتی ہے حملہ کرنے والوں میں اپنی بیوی کو بھی شامل سمجھتا ہے اس کے خیال میں اس کی بیوی کبھی اس کی تعریف اس طرح نہیں کرتی جیسی کہ اسے کرنی چاہئے سرطانی مرد اپنی ذات پر ہر وقت رحم کھاتا رہتا ہے سرطانی آدمی اپنی حساس طبیعت کی وجہ سے بہترین عشق ثابت ہوتا ہے اور وفادار بھی ہوتا ہے سوائے اس وقت کہ اس پر خراب موڈ طاری ہو ایسی حالت میں ہو کسی نئی شخصیت کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے خوشی محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی شریک حیات کے بارے میں بھی فکرمند رہتا ہے اس کی محبت کا اظہار قمر کے بڑھنے اور گھٹنے کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے جا کہ دل موہ لینے والا اور تنوع سے بھر پور ہوتا ہے

   محنتی ، ذہین، پرعزم، خوش لباس ، متاثر کن ، لوگوں میں مقبول، نرم دل ، کامیابی کے خواہاں ، دوراندیش ، 

  محنتی، ذہین ،پرعزم ، دوراندیش، منصوبہ ساز، اچھے دوست ،باعمل،محتاط، منکسرالمزاج، ملنسار، مخلص، داست نواز، ہمدرد
پرکشش، باوقار، صابر و شاکر

خوشامد پسند، مغرور، حاسد، فضول خرچ ، عاشق مزاج، منفی سرگرمیوں کی طرف مائل، جھگڑالو، جلد باز غصیلا، لاپرواہ نفسیاتی و اعصابی مریض، حوئق سے مغرور، تنہائی پسند، عدم تحفظ کا شکار، چرب زبان

  فرانس کی ملکہ میری انتھونی، ہنری جارج جولیس لیزر، مصنفو آرٹسٹ ہیمنگوئے ڈیوک، آف ونڈ سر ، جینا لو لو برجڈا ، ملکہ رومانیہ الزبتھ