ورلڈ ہیڈر ایڈ
titlevalue
منطقہ البرج میں اس کا نمبر10
تاریخ پیدائش22 دسمبر تا 20 جنوری
نام کا پہلا حرف گ، ج. خ
عنصرخاکی
حاکم سیارہ زحل
خوش بختی کا دن ہفتہ
خوش بختی کا پھول کارینش
خوش بختی کا رنگ سبز، بھورا
خوش بختی کا پتھرفیروزہ، نیلم، الماس
خوش بختی کا عدد8
موافق نگینہفیروزہ، زمرد، پنا، الماس، موتی ،یاقوت
خوش بختی کی دھات سونا ، پلاٹینئم
خوش بختی کے برج ثور، سنبلہ
غیرخوش بختی کے برجحمل، سرطان،میزان
جانبدار برجقوس، حوت،عقرب،دلو
غیر جانبدار برججوزا،اسد
موزوں مقامات افغانستان، خراسان،پاکستان، ہندوستان
نشانبکری

جدی سے متعلقہ افراد عموما شرمیلے نظر آتے ہیں اچھا تاثر مرتب کرنے کے لیے یہ اس قدر پریشان رہتے ہیں کہ بات کرتے ہوئے ہچکچاتے ہیں اور چاروں طرف دیکھتے ہیں کہ ان کے گرد کون لوگ ہیں اور وہ کیا کرنے والے ہیں پھر جو کچھ دوسروں کو کرتا دیکھتے ہیں اسی کے مطابق خود طرز عمل اختیار کرتے ہیں بلکہ اس سے بہتر رویہ اختیار رویہ اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں

دوسرے ان کے اطوار کو یاد رکھیں یہی وجہ ہے کہ لوگوں سے ملاقات کا لمحہ ان کے لیے بہت اہم ہوتا ہے وہ جن لوگوں سے ملتے ہیں ان کے بارے میں کوئی بات شائد دوسروں سے نہ کریں لیکن ان کے افعال اور گفتگو یا باتوں کوضرور یادرکھتے ہیں جدی سے متعلقہ افراد عموما صاف ستھرا لباس پہنتے ہیں اور ایسا جو بلکل موقع کی مناسبت سے ہوتا ہے ان کے کپڑے نہ تو زیادہ پرانے ہوتے ہیں نہ ہی نئے بلکل موزوں ضرور ہوتے ہیں جدی سے متعلقہ افراد دوسروں کو اپنی باتوں سے محفوظ تو ضرور کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ وہ یہ بھی سوچتے ہیں کہ ان سے کیا کیا کام لیا جا سکتا ہے جدی افراد صرف چند لوگوں سے ہی محبت کرتے ہیں لیکن جن سے یہ محبت کرتے ہیں دیر پا نوعیت کی ہوتی ہے یہ اپنے والدین خاص طور پر والدہ کے لیے زندگی وقف کر دینے والے ہوتے ہیں اورضرورت پڑنے پر ساری زندگی اپنے والدین کی خدمت میں گزار دیتی ہیں یہی وجہ ہے

کہ جدی افراد اکثر نوجوانی میں شادی نہیں کرتے اور جب شادی کر لیتے ہیں تو اس خیال کے ساتھ کہ ساری زندگی نبھانی ہے جدی سے متعلقہ افراد طلاق پر یقین نہیں رکھتے اگر مجبورا علیدگیہو جائے تو
شادی کے معاہدے کو ختم کر دیتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ کبھی نہ کبھی تو مصالحت ہو گی اور اگر بیوی مغرور ہو یا ہو جائے تو دل و جان سے اس کی خدمت اور اس کی دیکھ بھا کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اسے سمجھدار اور معاملہ فہم بیوی کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کی ہم خیال ہو اگر ہم خیال نہ بھی ہوتو کم ازکم اس کے خیالات کو ضرور قبول کر لے اس برج کا تعلق فرض سے ہے تاہم جدی افراد کے ساتھ رہنا آسان نہیں ہوتا اس لیے کہ اس کے طور طریقے پسند نا پسند میں بڑی باقاعدگی ہوتی ہے دوستوں کے معاملے میں بھی بڑے واضح خیالات رکھتا ہے جدی سے متعلقہ آدمی میں ایک خوبی یہ ہوتی ہےکہ وہ قابل بھروسہ ہوتا ہے

جدی سے متعلقہ آدمی کے لفظوں پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے اور اس پر انحصار کیا جا سکتا ہے کسی بھی اہم معاملے کے متعلق فیصلہ کرنے میں وقت لگاتا اور جب وہ ایک فیصلہ کر لیتا ہے تو اس پر قائم رہتا ہے جدی بہت مضبوط اور مستحکم قسم کا برج ہے اس برج سے متعلقہ آدمی جو کچھ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اسے کر ڈالتا ہے جدی پر ذحل حکومت کرتا ہت اسی لیے اسی لیے اس برج سے متعلقہ افراد تعلقات میں ثابت قدم اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں جدی سے متعلقہ افراد اپنی رائے تبدیل نہیں کرتے ان کے مخالفین کے حق میں یہی بہتر ہوتا ہے کہ وہ ان کے راستے سے ہٹ جائیں یہ بہت وفادار اور قبل بھروسہ دوست ثابت ہوتے ہیں اس لیے اگر انہیں دوست بنانے کا موقع ملے تو اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں جدی سے متعلقی آدمی محبت کا بھوکا ہوتا ہے دوست بننے کے بعد وہ آپ کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہو گا جدی سے متعلقہ افراد کے دوسرے خاکی بروج مثل ثور اور سنبلہ والوں سے تعلقات خوشگوار رہتے ہیں نیز وہ یپنے مخالف برج سرطان والوں سے بھی متاثر ہوتے ہیں جدی کا ستارہ زحل ہے یہ اخلاقی اقتدار کی بلندی لاتا ہے اور وہ ایک جھکا ہوا پلڑا ہوتا ہے

زحل کی ذاتی خصوصیات صبر اور جاہ طلبی ہے وہ کافی شہرت پاتے ہیں ان میں جاش و جذبہ تو وہ نہیں ہوتا کہ دوسرے انھیں جوشیلا قرار دیں مگر بات کے پکے اور ارادہ کے مستحکم ہوتے ہیں تنہائی پسند ہوتے ہیں اکیلے رہنے کی وجہ سے شادی شدہ زندگی کی بھی پرواہ نہیں کرتے نوجوانی اور بوڑھاپے میں بھی بغیر شریک زندگی خوش رہتے ہیں اور مادی طور پر کامیاب رہتےی ہیں جدی والا ایک ایسا پرندہ ہے جو کافی طویل زندگی پاتا ہے جدی افراد بہترین سیاست دان ہوتے ہیں ان کا مقابلہ دوسرے برج کا آدمی نہیں کر سکتا کیونکہ ان کا ذحل ان کا ستارہ ہوتا ہے

زحل صداقت اور صبر کا ستارہ ہے جدی کے وہ آدمی جو اندھیرے کے طالب ہوں گے زحل انھیں مٹا دیتا ہے اور جو صداقت اور صبر کے علمبردار ہوتے ہیں انھیں زندگی جاوداں بخشتا ہے مشہور لوگوں کو چھوڑ کر عام آدمیوں کو ہی دیکھیں تو جان کر حیرانی ہو گی کہ جدی والے لوگ بہت جلد اپنے ادارے کا اہم مقام حاصل کر لیتے ہیں

محنتی ، ذہین ، پر عزم ، تحمل مزاج، گہرا مشاہدہ کرنے والے ،ہمدرد، رحم دل، اچھے منصوبہ ساز، ذمہ دار ، حوصلہ مند ، بلند نگاہخوب تر کے متلاشی ، سخی، نڈر، مستقل مزاج، ثابت قدم، مضبوط قوتارادی کے مالک، انصاف پسند، جدت پسند، ملنسار ، دوست

موت سے خوف زدہ، وہموں کا شکار، منشیات کی طرف راغب، حاسد منفی خیالات کو اہمیت دینے والے ، دل پھینک ، بے حس ، انتہا پسند خود غرض،سست، روایات سے باغی، سخت مزاج ، جوئے اور سٹے کی طرف راغب، چالاک، مکار، دوسروں سے فائدہ اٹھانے والی، موقع پرست

قائد اعظم محمد علی جناح، مصری رہنما جما عبدالناصر، مرزا اسد اللہ خانغالب، نیوٹن امریکی صدر چرڈ نکسن ، چینی رہنما ماوزے تنگ، ایلسوس پریسلے