ورلڈ ہیڈر ایڈ
topicvalue
منطقہ البروج میں اسکا نمبر3
تاریخ پیدائش22 مئی تا 22 جون
نام کا پہلا حرفق-ک
حاکم سیارہعطارد
عنصرہوا
خوش بختی کا دنسوموار ، بدھ
خوش بختی کا پتھرزمرد ، عقیق ، پکھراج، یا قوت
خوش بختی کے رنگسبز ، بنفشی، سبز
خوش بختی کی دھات تانبا، پیتل
خوش بختی کا پھولکنول ، نرگس زرد
خوش بختی کے بروجمیزان ، دلو
غیرخوش بختی کے بروجسنبلہ ، قوس ، حوت
جانبدار بروجسرطان ، حمل، اسد ،ثور
غیر جانبدار بروجعقرب ،جدی
موزوں مقاماتمصر آرمینیا بلیجیم ، انگلینڈ ، امریکہ
حصہ جسمکندھے ، پھیپھڑے
کلید وجود برجدماغ
بیماریاں پھیپھڑوں ، جوڑوں ، کندھوں ، شانوں
اعصابرانوں کی تکلیف اور درد، کشیدگی
پیشےرپوٹر ، کتب فروش، کاتب، ہوا باز
ایجاداتتدریس ، پبلسٹی، مجسمہ سازی

21 مئی سے 21 جون کے دوران پیدا ہونے والے افراد ہر فن مولا ،تلون مزاج اور سمارٹ ہوتے ہیں ایسے مردوں اور عورتوں میں بےبس کر دینے والا بچگانہ پن ہوتا ہے جو ہر ایک کو با آسانی اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے ان کی سادگی اور معصومیت سب کا دل موہ لیتی ہے یہ لوگ اپنے کام سے کھیلتے ہیں فنون و لطیفہ میں دلچسپی لیتے ہیں اور اکثر انسانی تعلقات کو بھی کھیل سمجھ کر کھیلتےہیں برج جوزا سے متعلقہ زندہ دل اور حاضر جواب افراد میں کم عمر لرکوں کا سا جوش ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ معمولی سی بات پر ہی آپے سے باہر ہو جاتے ہیں اور یہی جوش انھیں رکاوٹوں یا جذباتی مایوسی پر قابو پانے کے قابل بناتا ہے اگر ان کا کوئی کام یا منصوبہ ناکام رہ جاتا ہے

تو فکر کی کوئی بات نہیں اس سے کئی شاندار منصوبے اس کے ذہن میں ہوتے ہیں جوزا افراد جتنے لاچار اور بے بس نظر آتے ہیں حقیقت میں وہ ہوتے نہیں بلکہ اصل میں کہیں زیادہ مضبوط ہوتے ہیں ان پر بہی خواہی اور بدگوئی دونوں کا گہرا اثر پڑتا ہے جوزا سے متعلقہ فرد ذہین ہوتا ہے قوت ادراک رکھتا ہے اپنے ہنر مند ہاتھوں اور شاندار ذہن کو استعمال کرنا چاہتا ہے دوسروں کے دلوں اور ذہنوں کا حال جاننے کے لیے اس میں بچوں کی طرح کا تجسس کا مادہ ہوتا ہے اور یہی چیز اسے ہر چیزکے متعلق شاندار سیلز مین بنا دیتی ہے جوزا افراد کی موجودگی میں پریشان حال لوگ اپنا دل کھول کر رکھ دیتے ہیں بوڑھے اپنے آپ کو جوان محسوس کرنے لگتے ہیں جب کہ جوان مسحور ہو کر ان کی باتیں سنتے رہتے ہیں جوزا سے متعلقہ فرد اکثر محبت میں مبتلا ہوتا رہتا ہے اور خوش بھی رہتا ہے کیونکہ یہ دوہرے برج کا
ما لک ہوتا ہے اسی لیے یہ بیک وقت دو عورتوں سے محبت کرتا ہے اس میں اس کی دلیل یہ ہوتی ہے کہ عورت اس کی روح پر حکومت کرتی ہے جبکہ دوسری عورت اس کے جسم و دماغ کی مالک ہے اس برج کی علامت دو خوبصورت بچے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس برج سے منسلک لوگوں کے خوبصورت اجسام میں کم از کم دو روح ضرور ہوتی ہیں اکثر جوزا والے بیک وقت دو کام اور دو ملازمتیں کرتے ہیں کچھ اپنی ملازمتیں اتنی تیزی سے بدلتے ہیں کہ دیکھنے والا بھی پریشان ہوجاتا ہے جوزا سے متعلقہ آدمی لچکدار مطابقت پزیر اور زیر نہ ہونے والا ہوتا ہے اسکا حاکم ستارہ عطارد اس کی حفاظت کرتا ہے

 

برج جوزا سے متعلق لڑکی اپنی مضطرب شخصیت کو ہر ماحول میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے کیرئر کے معا ملے میں وہ دل لگی کا انداز اختیار کرتی ہے نہ زیادہ سست ہوتہ ہے نہ جاہ طلب ہوتی ہے دوسروں سے رابطہ قائم کرنے اور گفت و شنید میں بڑی ہوشیار ہوتی ہیں اور ہر اس چیز کو سیکھنے میں تیار رہتی ہیں جو ان کے زہن کو بہتر بنا سکے یہاں تک کہ یہ ستر سال کی عمر میں بھی اپنے ذہن کو جلا بخشنے کے لیے تیار رہتی ہیں جوزا سے متعلق لڑکی کو عموما دکھاوے کی محبت کرنے والی سمجھا جاتا ہے یہاں بھی ایک جسم میں دو ارواح کا معاملہ اختیار کر جاتا ہے لڑکی کے جسم میں ایک روح تحفظ کی خواہاں ہوتی ہے چنانچہ وہ ایک ایسے آدمی کا انتخاب کرتی ہے جو اسے یہ سب فراہم کر سکتا ہے جب کہ اس کے جسم میں دوسری روح مہم جوئی اور ہنسی مذاق اور تفریح کی خواہاں ہوتی ہے

چنانچہ وہ ایسے آدمی کا انتخاب کرتی ہے جو اسے یہ سب کچھ دے سکتا ہے چنانچہ جوزا لڑکی یکے بعد دیگرے دونوں آدمیوں سے محبت کرتی ہے یا پھر وہ اپنے سے کہیں زیادہ بڑی عمر کے یا شادی شدہ آدمی سے محبت کرتی ہے جو اس کے باپ کا بدل ہوتا ہے اس پر گھریلو ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالے بغیر اسے زمانے کے اتار چڑہاؤ سکھا دیتا ہے جوزا سے متعلقہ لڑکی کے نزدیک جنس کو اولیت حاصل نہیں ہوتی ہے

کیونکہ اس کے نزدیک یہ دو افراد کے مابین ذہنی اور جذباتی رابطے کا نام ہے یہ اپنی زندگی میں آنے والے افراد کی آزمائش کرتی رہتی ہیں اگر کوئی آدمی ان کے معیار پر پورا نہیں اترتا تو یہ اس کو چھوڑنے کے علاوہ اور کیا کر سکتی ہیں ااگر کوئی نیا آدمی ان کے دل و دماغ کو متاثر کرتا ہے تو فوری طور پر یہ اس آدمی کو چھوڑنے پر تیا ر ہو جاتی ہیں جن کے ساتھ انہوں نے عرصہ گزارا ہوتا ہے لیکن چونکہ اسے دکھ نہیں دینا چاہتیں تو بیک وقت دو آدمیوں سے محبت کرتی رہتیں ہیں یہ کبھی بھی اچھی خاتون خانہ نہیں بن پاتیں کیونکہ یہ چیز ان کے مزاج کی ہوتی ہی نہیں

لیکن اس کا شوہر کبھی اس سے بوریت نہیں محسوس کرے گا اور ایک دن اس کے بچے اسے یا دکرتے ہوئے ضرور کہیں گے کہ ہماری ماں ایک شاندار عورت تھی وہ دوسری عورتوں کی طرح تو نہیں تھی لیکن ہاں ہم بچوں کی طرح ضرور تھی-

ذہین محنتی ،منصوبہ ساز ، دوراندیش ، موقف پر ڈٹ جانے والے ، جدت پسند ،تخلیق ساز، شگفتہ مزاج، وفادار  ہمدرد ، دوست نواز، زندہ دل ، مسحور کن شخصیت،حاظر دماغ، قناعت پسند

انتہا پسند ، چرب زبان، مکار، دوسروں سے فائدہ اٹھانے والے  چالاک گھبراہٹوں کا شکار، واہموں میں گھرے ہوئے ، جنسی  راہ رو،موقع پرست ، زیادہ دشمنیاں رکھنے والے ، ذہنی دباؤ کا شکار، منشیات کی طرف راغب

میکسیکن ملکہ شارلٹ، لائیس کیرول، مشہور عالمی شہرت یافتہ سر آرتھر کانن ڈائل، جان بیری مور، مشہور موسیقار سر ایڈورڈ الیگر، باب ہوپ