ورلڈ ہیڈر ایڈ
titlevalue
منطقہ البرج میں اس کا نمبر5
تاریخ پیدائش23 جولائی تا 23 اگست
نام کا پہلا حرفم- ٹ
حاکم سیارہشمس
نشانشیر ببر
خوش بختی کا دناتوار، پیر ،جمعرات
خوش بختی کا پھولگلاب
خوش بختی کا رنگ سنہری، زرد ،نارنجی
خوش بختی کا پتھرپکھراج ، ہیرا، یاقوت
خوش بختی کا عدد4
خوش بختی کی دھاتسونا
خوش بختی کے برجحمل ، قوس
غیرخوش بختی کے برج ثور، عقرب ،دلو
جانبدار برجسرطان ، جوزا ، سنبلہ، میزان
غیر جانبدار برجحوت، جدی
موزوں مقاماتاٹلی سسلی فرانس روم بوسٹن

عرصہ دراز سے برج اسد کو بادشاہوں حکمرانوں اور خوش قسمت انسانوں کا برج سمجھا جاتا ہے قدیم رومن ماہر نجوم نے برج اسد کے تحت پیدا ہونے والی مضبوط شخصیتوں کو پیدائشی لیڈر ہیرو میدان جنگ کے بہادر سپاہی اور جنرل کہا ہے ہر اسدی آدمی یا عورت کو یہ یقین ہوتا ہے کہ وہ حکومت کرنے کے قبل ہے اور زندگی کے ہر پہلو اور شعبے کی تنظیم کی صلاحیت اس میں موجود ہے اور دنیا کا اصل مرکز وہ خود ہے

اگر اس سے بات کر کے اس کی اپنی ذات کے متعلق رائے معلوم کی جائے تو آپ کو احساس ہوگا کہ اپنے بارے وہ احساس برتری کا شکار ہے برتری کا یہ احساس کبھی پسندیدہ نہ ہو اگر اسد فرد ہمدرد گرم جوش اور فیاض نہ ہو اسد آدمی کی گرم جوشی ہم سب میں حرارت پیدا کر دیتی ہے سورج سب سے بڑا سیارہ ہے اگر یہ نہ ہوتا تو زمین پر زندگی کا کوئی وجود نہ ہوتا اس لحاظ سے سورج برج اسد کا بلکل درست حاکم ہے کیونکہ شمس اسدی آدمی کو فیاضی خوش مزاجی اور زندگی سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت عطا کرتا ہے

جونہی شمس تاریک بادلوں میں چھپ جاتا ہے تو اسد آدمی اپنی شخصیت کے منفی پہلوؤں کا اظہار کرتے ہوئے گستاخی اور تکبر پر اتر آتا ہے جس طرح سورج اپنی روشنی سے ہر شخص کو فیضیاب کرتا ہے اس طرح اسدی افراد بھی ملنسار اور لوگوں کو پسند کرنے والے ہوتے ہیں تاہم جو لوگ انھیں مایوس کرتے ہیں انھیں ان کی دھاڑ بھی سننی پڑتی ہے جو ناقابل فراموش ہوتی ہے اسد آدمی اپنے گھر کیرئر اور حلقے میں قوت اختیار ذمہ داری اور عزت وقار چاہتا ہے اگر اسے یہ سب کچھ خود مل جائے یا اپنی کوشش سے یہ سب حاصل کرنا پڑے تو اسے یہ اپنی شخصیت کا حصہ بنا لیتا ہے وہ خود قوت و اختیار بن جاتا ہے وہ ایک باہمت شاندار اور جلدباز جنگجو ہوتا ہے اسد فرد کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کس وقت کیا کر بیٹھے یہ خیال کہ وہ کوئی مشکل کام نہیں کر سکتا یا کسی پچیدہ صورتحال سے نہیں نمٹ سکتا اس کے ذہن میں آتا ہی نہیں ہے میں یقینا یہ کام کرلوں گا یہ بات وہ پورے اعتماد سے کہتا ہے اور اس کی بات کا یقین کر لیتے ہیں جب بہت سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور بہت سی الجھنوں کا دباؤ اس پر پڑتا ہے تو اسدی آدمی اس وقت بہت نارمل رہتا ہے اور سارے معاملات ٹھیک کردیتا ہے حلانکہ اس طرح کا دباؤ دوسروں کو توڑ دینے کے لیے کافی ہوتا ہے

اسدی آدمی اپنی محبت کا اظہا ر بڑے خلوص اور پرجوش انداز میں بڑے خوبصورت لفظوں کے ساتھ اپنے جسم اور دل کے ساتھ کرتا ہے عقلمند اسدی آدمی بے حد وفادار شوہر اور محبوب ثابت ہوتے ہیں انہیں مافوق الفطرت بیوی کی ضرورت نہیں ہوتی نہ ہی شاندار کھانا پکانے والی خوبصورت بیوی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر بیوی میں یہ ساری خوبیاں موجود ہوں تو کوئی مضائقہ بھی نہیں تاہم بیوی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ یہ احساس دلائے کہ اسے اسدی شوہر کی ضرورت ہے اسے احساس دلاتی رہے کہ وہ دنیا کا بہتر آدمی ہے

اسد لڑکی مہربان مہذب اور باوقار ہوتی ہے اس میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ روزمرہ زندگی بلکہ زندگی کے ہر گھنٹے سے لطف اندوز ہو سکے محض چند اسدی لڑکیاں ہی گھریلو خاتون کے طور پر زندگی گزارتی ہیں ان میں زیادہ تر کیرئر کے میدان میں آگے تک پہنچنا چاہتی ہیں معمولی کلرک کی حیثیت سے کام کر کے ڈائریکٹر کے عہدے تک جا پہنچتی ہیں یہ بڑی مہارت اور خوش اسلوبی سے کام کرتی ہے کسی بھی کام سے گھبرا کر پیچھے نہیں ہٹتی آزادی پسند ہوتی ہے شوہر کا انتخاب اپنی پسند سے کرتی ہے

اور عموما خود پہل کرتی ہے اور رد کئے جانے سے بھی نہیں ڈرتیبڑے جذباتی انداز میں اور بغیر رکاوٹ کے محبت کرتی ہے شوہر پر اگر مایوسی اور ڈپریشن کا دورہ پڑے تو اسے اس حالت سے آسانی سے باہر نکال سکتی ہے اسے باقوت ہونے کا احساس دلاتی ہے اس کا اعتماد بحال کرتی ہے اسدی لڑکی کو محبت کے معاملے میں دکھوں کا سامنا کا کرنا پڑتا ہے

وہ کبھی خود کسی کو نہیں چھوڑتی بلکہ دوسرے انھیں چھوڑ جاتی ہیں شادی کے بعد کبھی طلاق لینا نہیں چاہیتیں اگر طلاق ہو جائے تویہ اس کی قسمت ہوتی ہے اسدی لڑکی کو ایک مضبوط آدمی کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کا حاکمانہ رویہ برداشت کر سکے اور اسدی لڑکی کی باطنی لحاظ سے کمزوری کو پہچان سکے جسے وہ بٹی خوبی سے چھپائے رکھتی ہے اور لوگوں کو اس کمزوری کا علم نہیں ہونے دیتی کہ وہ باطنی طور پر بزدل ہے

ذہین، محنتی منصوبہ ساز ، رحم دل ، ہمدرد ، خود اعتماد، امن پسند، پر عزم ، خوس مزاج، صاف گو، جدت پسند، بے باک، نڈر ، ہر طرح کے حالات میں ڈٹ جانے والے ، زندگی میں استحکام کے خواہش مند ، کامیاب کروباری، بلند نگاہ

خود پرست ، زیادہ دشمنیاں رکھنے والے، موقع پرست، دل پھینک، جنسیبےراہ روجارح مزاج، لالچی، خوشامند پسند، دروغ گو، حاسد، ریاکار ، چالاک ،بدحواسچاپلوس، بڑکیں مارنے والے، بیماریوں سے خوفزدہ ، شہرت کے دیوانے

گوئٹے، پامسٹ کیرو، نپولین بانا پارٹ، علمی شہرت یافتہ رائٹر موپا ساںفیڈرل کاسترو، معروف اداکار و ہدائتکا ر ائفریڈ ہچکاک، ہنری فورڈ