ورلڈ ہیڈر ایڈ
titlevalue
منطقہ البرج میں اس کا نمبر7
تاریخ پیدائش23 ستمبر تا 22 اکتوبر
نام کا پہلا حرف ت، ٹ،ر،ط
حاکم سیارہ زہرہ
نشانترازو
خوش بختی کا دنجمعہ
خوش بختی کا پھولچنبیلی
خوش بختی کا رنگ سفید ،سبز، زرد،ہلکا نیلا
خوش بختی کا پتھرالماس ، زمرد ،سنگ دودھیا، اوپل
خوش بختی کا عدد 6 اور 9
خوش بختی کی دھاتکانسی، تانبہ
خوش بختی کے برجدلو، جوزا
غیرخوش بختی کے برجحمل، سرطان، جدی
جانبدار برجاسد ،سنبلہ، اسد، قوس
غیر جانبدار برج ثور ، حوت
موزوں مقاماتچین، تبت، جاپان ، مصر، آسٹریلیا
حصہ جسمزیریں کمر، گردے
بیماریاںکمر کی تکلیف، درد گردہ،ریڑھ کی ہڈی کا درد
پیشےدرآمدات، برآمدات،جیولری

جب سورج برج میزان میں داخل ہوتا ہے تو دائرۃالبروج کے سال کا ایک اہم موڑ آجاتا ہے یہ منقلب بادی برج ہے یہ وہ وسطی نقطہ ہے جو سال میں توازن برقرار رکھتا ہے پہلے بروج زندگی کے بنیادی اصول کی نمائندگی کرتی ہیں جب کہ برج میزان سے دائرۃالبروج کے باقی چھ بروج کی تکمیل کرتےہیں برج حمل کسی بھی آدمی کی شخصیت کی تکمیل کرتا ہے

جبکہ میزان اس کی بیوی کی نمائندگی کرتی ہے اسی طرح برج میزان برج حمل کی تکمیل کرتا ہے اسی طرح دوسرے برج بھی ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں محبت اور خوبصورتی پر حکومت کرنے والا ستارہ زہرہ برج میزان پر حکومت کرتا ہے لہذا میزانی آدمی خوبصورت چیزوں خاص طور پر خوبصورت عورتوں سے محبت کرتا ہے میزان پر چونکہ زہرہ کی حکومت ہوتی ہے لہذا میزانی آدمی انسانی تعلقات کو سمجھنے اور اچھی زندگی گزارنے کی صلاحیت رکھتا ہے اپنی شریک زندگی کے ساتھ اس کا رویہ ایسا ہوتا ہے کہ جیسے اس کی بیوی ایک جادوئی ہم آہنگی رکھنے والی دنیا میں رہتی ہے

جہاں کوئی بات غلط ہو ہی نہیں سکتی یہ اکثراپنی بیوی کو اس کی خوبصورتی کا یقین دلاتا رہتا ہے اور اپنی خوز بختی کی وجہ بھی سے قرار دیتا ہے میزانی آدمی ہنگامہ آرائی شوروغل اور حسد سے سخت نفرت کرتا ہے جبکہ خود حسد بھرے جذبات کا شکار ہوجاتا ہے اگر یہ سمجھا جائے کہ یہ آدمی زبردست قسم کا عاشق ثابت ہو گا تو ایسا ہر گز نہیں اگرچہ یہ مخلص ہوتا ہے لیکن زبردست قسم کا دل پھینک انسان ہوتا ہے میزانی آدمی خواہ 17 سال کا ہو یا 70 سال کا اس سے کوئی فرق نہیںً پڑتا بلکہ اسے ہر حال میں چاہے جانے کی شدید خواہش رہتی ہے

جب میزانی آدمی یہ طے کرلیتا ہے کہ اسے شادی کرنی ہے تو یہ اچھا شوہر بننے کا مصمم ارادہ کرلیتا ہے اور وہ شادی کر لیتا ہے میزانی لڑکی دیکھنے میں نازک اندزم ہوتی ہے آواز بھی بہت دھیمی اور نرم ہوتی ہے جبکہ آمنے سامنے بیٹھ کر گفتگو کے دوران اپنی لمبی لمبی پلکیں جھپکا کر مقابل کا دل جیت لیتی ہیں میزانی لڑکیاں اور عورتیں مثالی بیویاں ہوتی ہیں انھیں صرف یہ کمزوری ہوتی ہے کہ یہ جسمانی کام کو سخت ناپسند کرتی ہیں مگر اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہوتا کیونکہ میزان میں شمس کو ہبوط ہوتا ہے مطلب شمس ان کے زائچے میں اتنا باقوت اور مضبوط نہیں ہوتا جتنا دیگ بروج حمل وغیرہ میں ہوتا ہے میزانی افراد میں توانائی اور قوت نہیں ہوتی تاہم وہ اس کی تلافی دھوکہ دہی فریب اور چالاکی سے باآسانی پوری کر لیتے ہیں

ہر شخص کو اس کے ٹھکانے ہر رکھتے ہیں اسی لیے اپنی من پسندی کے لیے مشہور ہوتے ہیں میزانی افراد غیر جانبدارانہ انداز میں حقائق اور حالات جانچنے کے بعد درست فیصلے پر پہنچنے کے ماہر ہوتے ہیں میزانی آدمی عموما جنگجو دکھائی نہیں دیتا بلکہ زیادہ باقوت افراد کی رہنمائی کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیتا ہے اور خود سستی سے پیچھے رہتا ہے اور حالات جو بھی رخ اختیار کریں یہ ان میں مداخلت نہیں کرتا میزانی آدمی اگر دشمن بن جائے تو بڑا خطرناک دشمن بنتا ہے جسے کسی بھی حالت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا یہ جنگی حکمت عملی میں ماہر ہوتے ہیں اسی لیے لڑائی کے آغاز سے قبل ہی یہ اپنے دشمنوں کے قدم اکھاڑ دیتے ہیں اور اپنی قوت کو بھر پور طریقے سے استعمال کرنا ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا یہی وجہ ہے کہ اکثر جرنیل اسی برج کی پیدائش ہیں

میزانی افراد سماجی لحاظ سے بلند مرتبہ لوگوں کی رفاقت پسند کرتے ہیں جو اونچے پیمانے پر دعوتیں کر سکیں اور پھر جب ان کی باری آتی ہے تو یہ بھی اسی انداز سے دعوت کرتے ہیں تاکہ توازن برقرار رکھا جا سکے دراصل میزانی افراد اچھے وقت کے ساتھی ہوتے ہیں کامیابی ان کے نزدیک اہم ترین چیز ہے لہذا اپنے دکھ درد اور ناکامیوں کی روداد سناکر ان کا دل توڑنے کی غلطی کبھی نہ کریں کیونکہ یہ اس کے ساتھ ہی یہ آپ کو بھی ناپسند کرنے لگیں گے

رحم دل ، صاف گو ، صفائی پسند ، حاضر دماغ ، خوش باش انتھک محنت ، خوش لباس، دوراندیش ، ملنسار ، تخلیق کاردوستوں کے لیے قربانیاں دینے والے،قوت متخیلہ کےمالک

 

خود پرست ، زیادہ دشمنیاں رکھنے والے، موقع پرست، جنسی بے راہ رو، نشے کی طرف راغب دوسروں کو بے وقوف بنانے والا ، تعصب پسند ، لاپرواہ، حاسد، ریاکار ، چالاک ، بدحواسچاپلوس، بڑکیں مارنے والے، بیماریوں سے خوفزدہ ، تنقید برداشت نہ کرنے والے

پرتگالی بادشاہ کارلاس، چارلی براؤن، برطانیہ کے بادشاہ لارج دوئم تھامس وولف، اداکار برجینا برودت