ورلڈ ہیڈر ایڈ

نمبر 1کے خواص

نمبر 1 شمس کا نمبر ہے جسے تمام نمبروں سے اعلی سمجھا جاتا ہے یہ نمبر ایک عظیم الشان طاقت کا اظہار کرتا ہے اس عدد کا حامل شخص اپنی ذات پر بھروسہ کرنے والا ان تھک محنت اور اپنے کردار کے بل بوتے پر خود کو زندگی میں لا تعداد کامیابیوں سے ہمکنار کرنے والا ہوتا ہے
یہ لوگ پیدائشی طور پر لیڈرانہ صلاحیتوں سے لیس ہوتے ہیں ایسے لوگ اپنی منزل تک پہنچنے کی دھن میں مست رہنے والے ہوتے ہیں اپنی پیدائشی خوبیوں کو حقیقت کا روپ دیتے دیتے ان کی زندگی کا بہت بڑا حصہ جدو جہد کی نظر ہو جاتا ہے یہ لوگ کبھی مایوس یا ناکام ہو کر ہمت نہیں ہارتے اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے لگاتار کوششیش کرنے میں لگے رہتے ہیں
یہ لوگ جس بھی پیشے کو اختیار کر لیں یا جس بھی شعبے کا انتخاب کریں وہیں امتیازی حیثیت اختیار کر لیتے ہیں نقصانات اور مشکلات کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آگے کی طرف رواں دواں رہتے ہیں پیچھے ہٹنا اور ہتھیار ڈال دینا ان کی فطرت میں نہیں ہوتا وقتی طور پر تو کوئی ناکامی ان کی ہمت کی مضبوط دیوار میں عارضی دراڑ ڈال سکتی ہے مگر اس طرح کی کاروائیوں سے ان کے ارادے اور پرعزم ہو جاتے ہیں
دوسروں سے مشورے ضرور لیتے ہیں مگر عملی قدم اسی رخ اٹھاتے ہیں جو ان کی اپنی سوچ متعین کرتی ہے دوسروں کے مشوروں پر عمل نہ کرنا اور قبل غور نہ سمجھنا ان کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے اور اسی وجہ سے زندگی میں بہت سے نقصانات کا سامنا بھی کرتے ہیں یہ پہلی ہی ملاقات میں دوسروں کو متاثر کر لیتے ہیں
یہ اگر کسی کے ساتھ تعلقات بگاڑ لیں تو نہ ہی جلدی معاف کرسکتے ہیں اور نہ ہی ان واقعات کو فوری طور پر بھلا پاتے ہیں اس خامی کے باوجود دوسروں سے اختلافات پر کبیدگی اور رنجیدہ خاطری تو اختیار کر سکتے ہیں لیکن ان سے انتقام لے کر انھیں کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش اور منصابہ بندی نہیں کر سکتے یہ اچھی صحت کے مالک ہوتے ہیں
لیکن کھانے پینےمیں بے احتیاطی کر کے اپنے ہاتھوں سے ہی اپنی صحت خراب کر لیتے ہیں ازدواجی زندگی میں اچھے شوہر اور بیوی ژابت ہوتے ہیں انتظامی صلاحیت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے دولت کمانا ان کے لئے زیادہ دشوار نہیں ہوتا یہ جس طرح کماتے ہیں اسی طرح خرچ بھی کر ڈالتے ہیں غرض مندوخ کی ضرورت پوری کر کے روحانی اور قلبی مسرت مھسوس کرتے ہیں
شادی کرتے وقت اس امر کا خیال رکھیں کہ ان کا جیون ساتھی نمبر 2 اور نمبر 6 سے تعلق رکھتا ہو ایسے لوگ ایکدوسرے کے لئے باعث رحمت ثابت ہوں گے نمبت 3 اور نمبر 4 والے اپنی ہسند کو خاص اہمیت دیتے ہیں اگر بیوی نمبر 8 اور 9 کی حامل ہو تو ازدواجی زندگی اختلافات کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے تمام افراد جو کسی مہینے کی ایک دس انیس یا اٹھائیس توریخوں کو پیدا پوتے ہیں ان کاعدد 1 ہوتا ہے انہیں چاہئے کہ اپنے کام اور کاروبا بھی مہینے کی انہی تاریخوں میں شروع کریں