[vc_row][vc_column][bs-text title=”نمبر 2 کے خواص:” show_title=”1″ icon=”” heading_color=”” heading_style=”default” bs-show-desktop=”1″ bs-show-tablet=”1″ bs-show-phone=”1″ bs-text-color-scheme=”” css=”” custom-css-class=”” custom-id=”” title_link=”” heading_tag=”h3″]اس نمبر کا تعلق قمر سے ہے یہ نمبر نہایت بردباری تحمل اعلٰی اور صاف ستھری صلاحیتوں کا نمبر ہے یہ لوگ پختہ عزم اور ارادے والے نہیں ہوتے بلکہ غیر مستقل مزاج اور تبدیلی پذیر ہوتے ہیں اچھے رفیق اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں معاملات پر ہمدردی سے غوروخوض کر کے انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں
عموماً یہ لوگ نہایت بردبار متحمل اور سلجھے ہوئے خیالات رکھنے والے ہوتے ہیں دوسروں پر جلد یقین کر لینے والے اور شرمیلے پن کا شکار ہونیوالے ہوتے ہیں ان کے مزاج میں ٹھہراؤ کا فقدان ہوتا ہے دوسروں کے مشوروں اور طاقتور دلائل سے متفق ہو کر اپنی رائے اور سوچ تبدیل بھی کر لیتے ہیں اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ وہ جس بات کو اپنانے یا قبول کرنے جا رہے ہیں وہ یقینی اور مصدقہ ہونی چاہئے
ان لوگوں میں لیڈرانی صلاحیتوں کا فقدان ہوتا ہے اگر اعلی تعلیم حاصل کر کے سیاست میں قدم رکھیں تو کامیاب ہو جاتے ہیں جن امور میں ہمدردانہ خواہشات اور دوسروں کی فلاح و بہبود کا عنصر موجود ہو یہ لوگ ان کاموں کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں سماجی کارکن بن جائیں تو دکھی انسانیت کی اچھی خدمت کر سکتے ہیں فطرتاً نرم مزاج اور مہمان نواز ہوتے ہیں
یہ افراد قابل اعتماد ایماندار وفادار اور خدمت گزار قسم کی خصلت رکھنے والے ہوتے ہیں نمبر 2 والے افراد صبر و تحمل کا پیکر ہوتے ہیں اس نمبر کی حامل خواتین کو اپنی راحت اور سکون کا بہت خیال رہتا ہے یہ لوگ دوسرے لوگوں کے وصف بڑھا چڑھا کر بیان کرنے والے ہوتے ہیں مگر اپنے اوصاف بیان کرنے میں ہمیشہ عاجزی سے کام لیتے ہیں فطرتاً وہ اپنی محنت اور جدو جہد کا ثمر دوسروں کی جھولی میں دال دیتے ہیں
یوں جو مقام اور کامیابی انہوں نے محنت سے حاصل کی ہوتی ہے اس کا فائدہ دوسرے لوگ اٹھا لیتے ہیں اندگی کے عملی میدان میں خود غرضانہ طرز عمل اختیار نہ کرنے کی وجہ سے اکثر انھیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے اگر میاں بیوی کے نمبر متصادم نہ ہوں تو یہ نہایت پر مسرت اور پر سکون زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں اور اپنی خوایہشوں کو دوسروں پر قربان کرنے والے ہوتے ہیں لین دین کے معاملات میں کافی ایمان دار واقع ہوتے ہیں ضرورت کے وقت قرض نہیں لینا چاہتے بلکہ ہاتھ پھیلانے سے ضرورت کو ختم کر دینا بہتر سمجھتے ہیں
بانڈز اور شئیرز وغیرہ کے کاروبار میں ان کی ترقی کا امکان موجود ہوتا ہے دوسروں کے کام آسکتے ہیں پر دوسروں سے روپے کی واپسی کے مطالبے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں کسی بھی مہینے کی 29،20،11،2 تاریخ کو پیدا ہونے والے اسی نمبر کے تحت آتے ہیں اپنے کام انہیں تاریخون میہں سرانجام دیں ان کے لئے سال میں 22 جون سے 23 جولائی کا عرصہ خوش نصیبی کا عرصہ ہوتا ہے
[/bs-text][/vc_column][/vc_row]