[vc_row][vc_column][bs-text title=”نمبر 4 کے خواص” show_title=”1″ icon=”” heading_color=”” heading_style=”default” bs-show-desktop=”1″ bs-show-tablet=”1″ bs-show-phone=”1″ bs-text-color-scheme=”” css=”” custom-css-class=”” custom-id=”” title_link=”” heading_tag=”h3″]یہ نمبر تحمل انصاف پسندی اور اعلی شخصیت کا مظہر ہے نہایت قابل اعتماد محنتی اور ایمان دار لوگ ہوتے ہیں ان لوگوں کی کسی بھی انڈسٹری کی جان قرار دیا جا سکتا ہے مگر یہ لوگ موجد نہیں ہوتے اداروں کا نظام احسن طریقے سے میں مہارت رکھنے والے اور ہر چھوٹی بڑی چیز کا بغور جائزہ لینے والے ہوتے ہیں
محنت ان کے نزدیک زندگی کی تمام کامرانیوں اور خوشیوں کی کلید ہوتی ہے مزاج کے اعتبار سے بہت متحمل اور محتاط ہوتے ہیں اپنے اردگرد کی پریشانیوں کو اپنی ذات اور معمولات پر حاوی نہیں ہونے دیتے آگے بڑھنا ان کا مطمع نظر ہوتا ہے اس نمبر کے حامل افراد عام درجے کے کسی بھی آدمی سے زیادہ قابل اعتبار اور زیادہ محنت اور لگن سے کام کرنے والے ہوتے ہیں
جس شخص سے ایک مرتبہ دوستانہ تعلقات قائم کر لیں تو پھر ان کی بھر پور کوشش ہوتی ہے کہ نیک نیتی خلوص اور محبت سے اس رشتے کو نبھاتے چلے جائیں دوسروں کے ترش رویوں جو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان لوگوں کے لئے انجنئیرنگ سائنس اور اکاؤنٹ فطری شعبے ہیں یہ لوگ دولت سے محبت کرنے والے دولت کمانے اور پھر ضرورت کے لیے اسے جمع کرنے کے فن سے آگاہ ہوتے ہیں
یہ لوگ نمبر 4، 7، اور 9 کے ساتھ اچھا وقت گزار سکتے ہیں اگر نمبر 2 والے فرد سے شادی ہو جائے تو دولت ان کے لیے کوئی اہمیت نیہیں رکھتی 4 نمبر کے مرد کے لیے 2 نمبر کی خاتون ایک ایسی رحمت ہے کہ اس پر قدرت کی طرف سے دولت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں اگر 4 نمبر والے مرد کی زندگی میں 6 نمبر والی خاتون داخل ہو جائے تو پھر بھی اچھا وقت گزر سکتا ہے جو لوگ کسی مہینے کی 4،13،22،31 تاریخ کو پیدا ہوں وہ سبھی نمبر 4 کے حامل ہوتے ہیں
[/bs-text][/vc_column][/vc_row]