ورلڈ ہیڈر ایڈ

نمبر 5 کے خواص

اس نمبر کے حامل افراد کا تعلق ستارہ عطارد سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہر وقت جلد باز اور متحرک رہنے والے ہوتے ہیں وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو بدل لیتے ہیں عموماً اپنی جدو جہد سے کامیابی حاصل کر لیتے ہیں مگر ناکامی کی صورت میں مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں
نہایت تیز بین اور صورتحال کو تیزی سے بھانپ کر خود کو اس کے مطابق ڈھال لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ لوگ بہت سے شعبوں کے بارے میں کچھ نہ کچھ یا واجبی معلومات رکھنے والے ہوتے ہیں غضب کے موقع شناس اور ہوشیار ہوتے ہیں اپنی فلاح کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتےان میں سب سے بڑی خرابی یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ ثابت قدم اور عزم صمیم سے محروم ہوتے ہیں
کامیابی کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ارادوں میں استحکام پیدا کریں یہ لوگ دوسروں کے سلسلے میں زیادہ با اعتماد اور وفادار ثابت نہیں ہوتے حقئق ان لوگوں کے لئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں موقع شناسی اور ابن الوقتی ان کا خاصہ ہوتی ہے
مالی نکتہ نظر سے یہ لوگ بدلتی ہوئی حیثیت کے مالک ہوتے ہیں کبھی ان کے پاس ان گنت عرقم کے انبار ہوتے ہیں کبھی جیبیں بالکل خالی ہوتی ہیں بغیر منصوبہ بندی اور اپنی آمدنی کو مدنظر رکھے بغیر یہ لوگ ضرورت سے زیادہ خرچ کر کے پریشانیوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں ایسے حلات میں نقل مکانی ان کے لئے بابرکت ثابت ہو سکتی ہے
کوئی بھی کام شروع کرنے کے لئے مہینوں کی 5، 14 اور 23 تاریخ کا انتخاب کریں 21 مئی سے 23 جون اور 21 اگست سے 23 ستمبر کے درمیانی عرصہ میں کامیابی ملنے کے زیادہ امکانات ہیں