ورلڈ ہیڈر ایڈ

نمبر 6 کے خواص

اس نمبر کے حامل افراد اچھے اخلاق اور دھیمے مزاج کے ہوتے ہیں جس محفل میں بھی جائیں وہاں اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے بہت جلد جگہ بنا لیتے ہیں انکسا ر اور ملنساری ان کی فطرت کا حصہ ہے اسی وجہ ان کی ہر جگہ پذیرائی ہوتی ہے لیکن ان کی انکساری اور ملنساری جیسی کمزوری کا فائدہ موقع پرست اور ہوشیار لوگ اٹھا سکتے ہیں
یہ بہت ملنسا اور دوسروں کے دکھ درد کا احساس کرنے والے اور پرسکون زندگی گزارنے کے قائل ہوتتے ہیں یہ لوگ دوسروں کی اصل فطرت کا اندازہ نہیں لگا پاتے جس وجہ سے ان کے آسانی سے دھوکہ کھانے کے امکانات موجود رہتے ہیں گھر کی سجاوٹ اور نفاست ان کے مزاج کا حصہ ہوتی ہے
اپنی تعریف سننا پسند کرتے ہیں اسی لیے ایسے لوگوں کے نرغے میں جلدی پھنس جاتے ہیں جو ہر وقت دوسروں سے فوائد حاصل کرنے لے لئے تیار رہتے ہیں اطھے مہمان نواز ثابت ہوتے ہیں
فلاحی کاموں اور دیگر کاروباری پلاننگ کرتے وقت انہیں تمام امور کا تفصیلی اور بغور جائزہ لینا چاہئے کسی ایک شخص پر بھروسہ کر کے کسی بڑے کام کا آغاز ہر گز نہ کریں ورنہ پشیمانی اور شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا اپنی رائے کو حتمی خیال نہ کریں تمام آراء کا بغور جائزہ لیکر پھر اگلا قدم اٹھائیں عموماً یکطرفہ سوچ اور منصوبہ بندی بسا اقات انسان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے
یہ لوگ عموماً خوشگوار اور کامیاب زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں ان کی زیادہ توجہ اولاد اور اہل خانہ کی طرف ہوتی ہے کسی اعلی عہدے پر فائز ہوں تو اپنی تعریف سننا پسند کرتے ہیں ایک ہے شخص پر بار بار بھروسہ کر کے باآسانی دھوکہ کھا جاتے ہیں
شعبہ طب ٹیچنگ سماجی کارکن سیلز مین شپ میڈیسن اور کسی حد تک کیشئیر بننا ان کے لئے مفید رہتا ہے بعض اوقات یہ افراد پیدائشی فنکار ثابت ہوتے ہیں اور ایسی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں کہ لوگ ورطہ حیرت میں پڑ جاتے ہیں
یہ لوگ اگر آزادنہ کام کریں تو زیادہ کامیاب رہتے ہیں ان کی کاروباری اور عام زندگی میں نمبر 7 اور نمبر 8 ان کے لئے زیادہ سود مند ثابت ہوتے ہیں کسی بھی ماہ کی 6 ، 15 ، اور 24 تاریخوں میں پیدا ہونے والے تمام لوگ اسی نمبر کے تحت آتے ہیں اگر یہ اپنے کام مہینے کی ان ہی تاریخوں میں کریں ان کے لئے زیادہ مناسب ہو گا