[vc_row][vc_column][bs-text title=”نمبر 8 کے خواص” show_title=”1″ icon=”” heading_color=”” heading_style=”default” bs-show-desktop=”1″ bs-show-tablet=”1″ bs-show-phone=”1″ bs-text-color-scheme=”” css=”” custom-css-class=”” custom-id=”” title_link=”” heading_tag=”h3″]اس عدد میں سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ اس عدد سے منسلک افراد عمر کے آخری حصے میں اپنے عزیزوں سے تکلیف اٹھاتے ہیں اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ اس عدد کے مالک اکثر و بیشتر حالات یا قسمت کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں تاہم اگر ان کی مالی حالت مضبوط ہو تو پھر عزیز و اقارب بھی ان کی مشکلات میں ان کا ساتھ نبھانے کو تیار رہتے ہیں
ان لوگوں کو اپنی آمدنی کے دنوں میں بچت کی طرف خصوصی توجہ دینی چایئے اور اپنے ہاتھ میں اتنے وسائل ضرور ہونے چاہئیں کہ وہ عزیز و اقارب اور دوستوں کے محتاج نہ بنیں اگر بڑھاپے میں وسائل کی موجودگی میں سب ان کی طرف متوجہ رہتے ہوں تو انہیں ہر دم چوکس رہنا چاہئے اپنے وسائل اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں
یہ لوگ محنتےی عقلمند اور خاصی حد تک دوسروں کے کام آنے والے ہوتے ہیں تاہم فطرتاً ان لوگوں کی زیادہ کشش ان لوگوں کی طرف ہی ہو گی جن سے انہیں کوئی مفاد حاصل ہوتا نظر آتا ہو زندگی رات دن دولت کے پیچھے بھاگنا ان کا مطمع نظر نہیں ہوتا یہ لوگ اداروں کے سربراہ کے طور پر کامیاب ثابت نہیں ہوتے لیکن کسی کی زیرنگرانی اور پلاننگ سے کام کریں تو بہت بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں
زیادہ تر نرم مزاج خوش اخلاق اور دوسروں سے تعلقات قائم کرنے میں بہت تیز ہوتے ہیں لڑائی جھگڑے اور دنگا فساد سے بہت دور رہنے والے بلکہ ایسے لوگوں سے اور حالات سے بھی اجتناب کرتے ہیں موقع پرست لوگ ان سے دوستی کی بنیاد پر اپنے لئے متعدد مراعات حاصل کر سکتے ہیں
اس سلسلے میں انہیں نمبر 3 سے ہوشیار رہنا چاہئے آج ایک کام اور کل دوسرا یہ طریقہ کار ان کے لئے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جو کام بھی کرنا ہو اس کی تمام اونچ نیچ کا بخوبی جائزہ لے کر حتمی قدم اٹھائیں یہ عدد کسی لحاظ سے بھی منحوس نہیں احتیاط صرف یہ کرنی ہو گی کہ حالات یا تقدیر پر بھروسہ کر کے بیٹھنے کی بجائے کمر ہمت باندھ کر حالات کا رخ اپنے حق میں کرنے کی کوشش کریں
اگر ان کی شادی نمبر 2 والی خاتون سے ہو جائے تو بڑے اچھے شوہر ثابت ہو تے ہیں نمبر 8 بھی اچھا جوڑا بنائے گا اگر ان کا رشتہ نمبر 5 اور 3 سے ہو تو کامیاب شادی قرار دی جا سکتی ہے ان کی مالی حالت عماماً بہتر ہوتی ہے سٹک مارکیٹ میں داخل ہو کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں بشرطیکہ اس کے اتار چڑھاؤ اچھی طرح سمجھ کر اس میں داخل ہوں دوسروں کی مالی اور اخلاقی مدد کر کے فخر اور سکون محسوس کرتے ہیں
اگر ان کی باقاعدہ نگرانی نہ کی جائے تو یہ بطور ملازم سستی اور کام چوری میں مبتلا ہو جاتے ہیں کسی بھی مہینے کی 26، 17، 8 تاریخوں کو پیدا ہونے والے اسی عدد کے تحت آتے ہیں اگر اپنے کام انہی تاریخوں میں شروع کریں تو کافی اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں
[/bs-text][/vc_column][/vc_row]