[vc_row][vc_column][bs-text title=”نمبر 9 کے خواص” show_title=”1″ icon=”” heading_color=”” heading_style=”default” bs-show-desktop=”1″ bs-show-tablet=”1″ bs-show-phone=”1″ bs-text-color-scheme=”” css=”” custom-css-class=”” custom-id=”” title_link=”” heading_tag=”h3″]

اس نمبر کا حاکم ستارہ مریخ ہے اس نمبر کے زیر اثر آنے والے لوگ نہایت مضبوط قوت ارادی اور جاہ جلال کے مالک ہوتے ہیں اپنی صلاحیتوں اور ذات پر بھر پور بھروسہ کر کے کامیابی سے ہمکنار ہونے والے ہوتے ہیں
ان کا یہی مستحکم طرز عمل جہاں انہیں کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے وہیں ان کے لئے ناکامی کا باعث بن سکتا ہے یہ اس وقت ہوگا جب وہ بعض مخصوص وجوہات کی بنا پر اپنے مقصد تک پہنچنے میں رکاوٹیں محسوس کریں گے
یہ رکاوٹیں زیادہ تر اہل خانہ ساتھیوں اور دوستوں کی طرف سے ہوں گی ان رکاوٹوں کو دور کر کے آگے بڑھنا ان کے لئے دشوار ہوتا ہے کیونکہ یہ اپنوں کو نقصان میں چھوڑ کر چلے جانا پسند نہیں کرتے مذہبی نظریات کی اندھا دھند تقلید نہیں کرتے بلکہ ان کا اچھی طرح جائزہ لے کر اپناتے ہیں فطرتاً حاکمانہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں
بعض اوقات ٹھنڈے مزاج کے بھی دیکھے گئے ہیں ٹھنڈے مزاج والے لوگوں سے ملنا جلنا اور دوست بنانے میں عار محسوس نہیں کرتے لیک عام حالات میں کم گو اور تنہائی پسند واقع ہوتے ہیں ان کی زندگی عموماً کامیابیوں سے عبارت ہوتی ہے زندگی کے لئے اگر کسی مقصد کا تعین کر لین تو پھر اس کے حصول کے لئے تن من دھن کی بازی لگا دینے والے ہوتے ہیں
دوستوں اور عزیزوں کی مشکلات میں ان کا ستھ دینے والے ہوتے ہیں لیکن برے حالات میں ان کے کوئی بھی کام نہیں آتا یہ کسی ایک جگہ جم کر کام نہیں کر پاتے اچانک ہی ایک کام بند کر کے دوسرا کوئی کام شروع کر لیتے ہیں یہ برس ہا برس ایک ہی عادت اپنائے رکھتے ہیں
اپنی ذات اور صحت پر زیادہ توجہ نہیں دیتے ہر قسم کی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں دوسروں پر جلد اعتبار کر لینا ان کی بنیادی خامی ہوتی ہے یہ دوستوں کے انتخاب میں غلطی کر جاتے ہیں یہ خامی ان میں قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے توانائی سے بھر پور یہ لوگ ہر طرح کے مشاغل میں حصہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں
اپنی شکست تسلیم کرنے سے نابلد یہ لوگ دوسروں کے لیے مخلص اور بہترین ثابت ہوتے ہیں اگر کسی بات پر اختلاف کی وجہ سے تعلقات میں دراڑ پیدا ہوجائے تو پھر ان لوگوں سے زندگی بھر ہوشیار رہتے ہیں معاف کر دینے کے باوجود کبھی انہیں اتنا قریب نہیں آنے دیتے کہ پھر ان سے خطا کھائیں بطور ملازم اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور عمدگی سے نبھاتے ہیں عماماً یہ لوگ بہت کمانے والے پھر اسی طرح خرچ کرنے والے ہوتے ہیں
شادی کے معاملے میں نمبر 8 سے ان کا اچھا نباہ ہو سکتا ہے اس نمبر کے مرد یا عورت ایکدوسرے کے وفادار ہوتے ہیں نمبر 4 اور نمبر 7 سے ساتھ بھی اچھی گزر سکتی ہے کسی ماہ کی 9، 18، اور 27 تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد اسی نمبر کے تحت آتے ہیں اگر کوئی کام ان ہی تاریخوں پر شروع کریں تو بہتر نتائج حاصل ہو گے اگر یہ شاےر ہوں تو اپنے تجربات کو عجب انداز میں شعر میں ڈھالنے والے ہوتے ہیں

[/bs-text][/vc_column][/vc_row]