[vc_row][vc_column width=”3/4″][vc_raw_html]JTVCbmluamFfdGFibGVzJTIwaWQlM0QlMjI0MDQ4NiUyMiU1RA==[/vc_raw_html][/vc_column][vc_column width=”1/4″][vc_single_image image=”40498″ img_size=”full” alignment=”center”][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_single_image image=”40499″ img_size=”full”][vc_column_text]

شمس جب برج حوت میں داخل ہوتا ہے تو ہم دائرۃالبروج کے آخری برج پر پہنچ جاتے ہیں یا سجمھ لیں سڑک کا آخری کنارہ آ جاتا ہے زمین سورج کے گرد اپنا چکرمکمل کر لیتی ہے اور برج حمل سے دوبارہ سے نئے چکر کے لیے تیار ہوجاتی ہے برج حوت موسم گرما کے خاتمے کے وقت آتا ہے اور سال کے خاتمے کی نشاندہی کرتا ہے زمین پر اگا ہوا سبزہ ختم ہونے لگتا ہے تاکہ نیا سبزہ اگ سکے حوتی افراد کے مزاج میں بھی یہی احساس پایا جاتا ہے

وہ سڑک کے آخری سرے اور ہر اس چیز کی نمائندگی کرتے ہیں جو اس سے قبل گزر چکی ہوتی ہے زندگی کی جدو جہد مایوسیاں اور نا امیدیاں ختم ہو چکی ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ نوجوانی کی فتوحات اور خوشیوں کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے حوت ذوجسدین آبی برج ہے اسکا مطیب ہے حوت اخفائے راز کے دلداہ اور جذباتی ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان کے احساسات بدلتے رہتے ہیں بے حد متلون مزاج ہوتے ہیں نپ چون سمندر کا دیوتا ہے لہذا اس کا نپچون سے زیادہ قریبی تعلق ہے

میل جول کے لحاظ سے حوتی افراد ہمدرد اور مہربان ہوتے ہیں ہر ایک کو خوش رکھنے اور ہر کسی کے ساتھ دوستی کی شدید خواہش رکھتے ہیں یہ جس ماحول میں رہتے ہیں اسکا اظہار ان کی شخصیت طور طریقوں اور عادات سے ہو جاتا ہے اگر آپ خوش ہیں تو یہ بھی آپ کے ساتھ ہنسیں گے اگر پریشان یا اداس ہیں تو یہ آپ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں گے یہ جس قدر کسی کی مدد کر سکتے ہیں اس سے زیادہ کا وعدہ کر لیتے ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ناقابل اعتبار مشہور ہو جاتے ہیں اور حقیقت یہ بھی ہے کہ یہ ناقابل اعتبار ہوتے ہیں مگر دانستہ طور پر نہیں غیر دانستگی میں ایسا کرتے ہیں حوتی بچے برے ہو کر ہمیشہ ناخوش رہتے ہیں اور ہر وقت واپس جانے کے لیے تیار رہتے ہیں اس لیے ان کی پرورش اور دیکھ بھال آسان نہیں ہوتی حوتی افراد کو جب روزمرہ زندگی میں رکاوٹوں سے واسطہ پڑتا ہے

تو یہ اپنے خوابوں میں گم ہو جاتے ہیں ان کے لیے سب سے مشکل کام اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینا ہوتا ہے حوتی افراد عموما شاعر اور مصور ہوتے ہیں جو روزمرہ زندگی کی ہر سچی اور خوب صورت چیز کو لفظوں اور تصویروں کا روپ دے دیتے ہیں حوت افراد اللہ کی معرفت رکھنے والوں کا برج ہے جو اللہ تعالی کی قربت بھی چاہتے ہیں اس کے علاوہ راہبانہ زندگی حوتی افراد کے لیے بے حد کشش رکھتی ہے ساری دنیا میں پائے جانے والے بیشتر افراد اسی برج سے تعلق رکھتے ہیں یہ کسی بڑے ادارے کا تحفظ پسند کرتے ہیں جہاں ان کی دیکھ بھال ہوتی ہے زندگی اور کام میں باقاعدگی اور یکسانیت ان میں تحفظ کا احساس پیدا کرتی ہے

تاہم یہ صرف مساجد چرچ یا دیگر مذہبی مقامات پر ہی نظر نہیں آتے جیلوں اور پاگل خانوں میں بھی نظر آتے ہیں یہ تمام پریشان حال آدمیوں عورتوں اور بچوں یہاں تک کہ جانوروں سے بھی گہری ہمدردی رکھتے ہیں کوئی بھی بیمار جانور ان کے دروازے سے کبھی مایوس واپس نہیں جائے گا حوتی افراد لڑاکا نہیں ہوتے اور اپنے دشمنوں سے اپنا بچاؤ نہیں کر سکتے مگر جن کو ناپسند کرتے ان سے بچاؤ کرنے کے کچھ طریقوں سے واقف ہوتے ہیں ان میں سازش کرنے کی بڑی اچھی صلاحیت ہوتی ہے برج حوت خفیہ ایجنٹوں اور جاسوسوں کا بر ج ہے اگر آپ کا کوئی دشمن برج حوت سے تعلق رکھتا ہے تو اسے کم تر نہ جانیں کیونکہ یہ پس پردہ رہ کر بے حد تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے اس برج کا تعلق خود کو نقصان پہنچانے سے بھی ہے اس لیے کہ حوتی افراد اپنی کامیابیوں کو بھی رد کر دیتے ہیں حوتی افراد منکسرالمزاج اور خاکسار ہوتے ہیں وہ یہ سوچنا پسند نہیں کرتے

کہ وہ دوسروں سے زیادہ خوش قسمت یا بہتر ہیں ان کا آئیڈئل مفلسی غریبی و پاکیزگی اور فرمانبرداری ہوتا ہے بعض اوقات یہ کہا جاتا ہے کہ حوتی افراد کو سمجھنا بے حد مشکل ہے کیونکہ یہ خودبھی اپنے آپ کو بہتر طور پر نہیں سمجھ سکتے شادی شدہ حوتی عورت مہربان اور مہمان نواز ہوتی ہے اپنے دوستوں اور جاننے والوں کی خوب خاطر مدارت کرنا پسند کرتی ہے جانوروں سے بھی محبت کرتی ہے اور اپنے گھر جانوروں سے بھرنا پسند کرتی ہے جانوروں کی نسل کے متعلق چھان بین کرنا پسند نہیں کرتی صرف اتنی بات کافی ہوتی ہے کہ جانور کو مدد کی ضرورت ہے اسی طرح یہ اپنے گھر کے بارے میں بھی گھمنڈ اور غرور کا شکار نہیں ہوتی اس کے خیال میں اس کا بچہ کبھی کوئی غلط کام کر ہی نہیں سکتا اسے خوب توجہ سے سکول کا کام کرواتی ہے یہ بچوں کو خود اپنی شخصیت کی نشوونما کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور جہاں کہیں بحث کا موقع آتا ہے اپنے بچوں کا ساتھ دیتی ہے حوتی لڑکیاں خوبصورت ہوتی ہیں

ان کی آنکھیں بڑی بڑی اور خوابناک ہوتی ہیں یہ اپنی ماں اور اپنے گھر سے محبت کرتی ہیں اور ایک ایسے شہزادے کے خواب دیکھتیں ہیں جو ایک دن انھیں دلہن بنا کر لے جائے گا اور جس کے ساتھ یہ ہنسی خوشی زندگی گزاریں گی سادی کے بعد یہ گھر سے دور جانا پسند نہیں کرتیں اور عموما اپنے گھر والوں کے قریب ہی گھر لیتی ہیں مچھلی کی مانند یہ بھی ایک چھوٹے سے حلقے میں رہنا پسند کرتیں ہیں جس میں یہ ہر ایک کو جانتی ہوں حوتی افراد آئیڈیلسٹ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مالی لحاظ سے سب سے کم اجر دینے والا کام یعنی شاعری کرتے ہیں حوتی آدمیوں کی طرح حوتی لڑکیاں بھی دوسروں کی مدد کرنا بیماروں کو شفا بخشنا و بھوکوں کو کھانا کھلانا اور غریبوں کی مالی مدد کرنا پسند کرتی ہیں دراصل یہ بےحد نرم دل ہوتی ہیں شادی کے لیے یہ اپنے مخالف برج سنبلہ سے متعلقہ افراد سے متاثر ہوتے ہیں لیکن ان دونوں کے مزاج کا بے حد فرق مسائل پیدا کر دیتا ہے لیکن اگر یہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ لیں تو یہ شادی بڑی کامیاب رہتی ہے حوتی افراد دوسرے آبی بروج سرطان اور عقرب سے متعلقہ افراد سے بھی متاثر ہوتے ہیں حوتی فرد بہت میٹھی اور دلنشین گفتگو کرنے والا ہوگا ہر وقت بے چین و بے قرار نظر آنے کی وجہ سے ہمیشہ سیر وسیاحت کا دلداہ ہوگا ویسے بھی حوت افراد کو اپنی عاقبت کا بہت خیال ہوتا ہے گناہوں سے دن رات توبہ کرنے میں مشغول رہتے ہیں

حوت فرد زمانے کے تیز حوادث کا مقابلہ کرنے کی بجائے یہ کہیں جا کر چھپ کر بیٹھ جائے گا اسے ذراذرا سی بات دکھ پہنچاتی ہے کیونکہ یہ نےحد حساس بھی ہوتا ہے لہذا زندگی کا ہر دن ہر لمحہ اس کے لیے ناقابل برداشت ہوتا ہے حوت افراد کی اکثر دو شادیاں ہوتی ہیں اگر ایسا ہوتو دونوں بیویاں نیک بخت ہوں گی ان بیویوں سے کل چھ اولادیں ہو سکتی ہیں چار لڑکیاں اور دو لڑکے ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے جبکہ یہ تمام بچے خوش قسمت نیک اور فرمانبردار ہوں گے

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_single_image image=”40502″ img_size=”full”][vc_column_text]

ذہین ، خوش اخلاق ،درگزر کرنے والے، تخلیق کار، دلکش شخصیت کے مالک،امنپسند،ہمدرد، رحم دل، اچھے منصوبہ ساز، گہرا مشاہدہ کرنے والے، اچھے منتظم،نفاستپسند، خوش لباس، بذلہ سنج، وعدے کے پابند،حساس، ملنسار ، دوست نواز ،دوست نواز

سست وکاہل ، وقت کی قدر نہ کرنے والے، مستقبل سے بے فکر، دوسروں کی خاطر خود نظر انداز کرنے والے، دوسروں کو بیوقوف بنانے والے، انتہا پسندکام ادھورے چھوڑنے والے، فضول خرچ، خیالوں کے باسی، دل پھینک،جنسی بےراہ رو، مختلف کاموں سے گھبرانے والے، نشہ کی طرف راغب

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_single_image image=”40504″ img_size=”full”][vc_column_text]

جارج واشنگٹن، رضاشاہ پہلوی، مغل شہنشاہ نصیرالدین ہمایوں ،داراشکوہ صدر سوہارتر، آئن سٹائن، اسٹالن، الزبتھ ٹیلر، وکٹر ہیوگو

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]