ورلڈ ہیڈر ایڈ
titlevalue
منطقہ البرج میں اس کا نمبر9
تاریخ پیدائش23 نومبر تا 21 دسمبر
نام کا پہلا حرفف
عنصر آتش
حاکم سیارہمشت
خوش بختی کا دنمنگل ، جمعہ، جمعرات
خوش بختی کا پھولآبی نرگس
خوش بختی کا رنگنیلا،سرخ،ارغوانی
خوش بختی کا پتھر پکھراج ،فیروزہ
خوش بختی کا عدد3
موافق نگینہ پکھراج، ہیرا، پنا، نیلم، فیروزہ، لعل
خوش بختی کی دھاتسونا ، چاندی
خوش بختی کے برج حمل، اسد
غیرخوش بختی کے برجحوت، جوزا، سنبلہ
جانبدار برج جدی،دلو،میزان،عقرب
غیر جانبدار برجثور ، سرطان
موزوں مقامات سعودی عرب، ہنگری

مشتری جو ہمارے نظام شمسی کا سب سے بڑآ سیارہ ہے 23 نومبر سے 22 دسمبر تک پیدا ہونے والے ذہین اور مہم جو مردوں اور عورتوں پر حکومت کرتا ہے مشتری رومی دیوتا تھا جس کے نام پر اس کا نام رکھا گیا وہ کوہ اولمپس کا سب سے زیادہ باقوت مہم جو اور چست دیوتا تھا پہاڑ سمندر اور جنگل اور ہوا کی دیویوں پریوں اور خوبصورت عرتوں کے علاوہ باقی تمام مخلوقات پر اس کی حکومت تھی ستارہ مشتری علم معلومات اور اعلیٰ تعلیم سے منسوب ہے اسے عموما سعد اکبر کہا جاتا ہے

روحانی دانش حکمت پر بھی مشتری حکومت کرتا ہے اس طرح انٹلکچوئل اور مادی سطحوں کے علاوہ تعلیم اور وسعت رزق پر بھی اس کی حکمرانی ہے جب آپ کسی قوس فرد سے ملتے ہیں تو وہ آپ کو بہت دلچسپ کھلنڈری فطرت اور بہت زیادہ ہنس مکھ نظر آتا ہے لیکن وہ قوس فرد جو زندگی کے دھکے کھاتا ہے ادھر ادھر گھومتا ہے خطرات بھی مول لیتا ہے بلکل نوعمر شخص کے جوش و خروش کے ساتھ ایڈونچر کی تلاش میں رہتا ہے

وہ اندر سے بلکل مختلف انسان ہوتا ہے کسی پختہ قوس فرد میں آپ کو یہ خصوصیات شاید نظر نہ آیئں وہ آپ کو سچائی کا متلاشی نظر آیئگا اور نہ ہی فلسفے یا مذہب میں دلچسپی لیتا نظر آیئگا اس کی گہری غیر سنجیدگی کی تہہ میں وجود کے حقیقی معنی کی مسلسل تلاش پائی جاتی ہے وہ موسیقی سے لے کر سیاست تک کسی بھی موضوع پر روانی سے گفتگو کر سکتا ہے وہ مسلسل بات کاٹ کر آپ کے ذہن اور خیالات کو چیلنج کر سکتا ہے اور ایسا نقطہ نظر پیش کرتا ہے جس کے متعلق آپ نے پہلے کبھی سوچا ہی نہیں ہوگا جنب کوئی قوس فرد آپ کے نزدیک ہوتا ہے

تو ہوا میں بھی تیزی آجاتی ہے قوس جانوروں سے محبت کرتا ہے کتوں اور گھوڑوں کو خاص طور پر پسند کرتا ہے قوس دو جسمی برج ہے قوس افراد کسی حد تک جواری ہوتے ہیں وہ کھیلوں یا انعامی سکیموں کے ذریعے آسانی سے رقم کمانا چاہتا ہے وہ حصص یا شئیرز پر اپنا سارا روپیہ لگا سکتے ہیں یا کسی گروہ کے ساتھ مل کر ایسا جہاز نکالنے کے لیے روپیہ خرچ کرتا ہے جسے سمندر کی تہہ میں ڈوبے ہوئے لمبا عرصہ ہو چکا ہوتا ہے لیکن اس کے متعلق اسے یقین ہوتا ہے کہ اس میں خزانہ موجود ہوتا ہے انھیں ایسے گھوڑے کے متعلق نھی علم ہوتا ہے جو اگلی ریس میں لازمی طور پر جیتنے والا ہوتا ہے اکثر قوسی افراد ایسے ہی خطرے والی اسکیموں سے روپیہ کماتے ہیں اور انھیں سے بعض ہارتے اور نقصان اٹھاتے ہیں

لیکن عجیب بات یہ ہے جب قوس ہا ر جائے تو مشتری اس کی غیب سے مدد کرتا ہے اور عین اس وقت پیسہ فراہم کرتا ہے جب اسے اشد ضرورت ہوتی ہے قوسی فرد کو یکسانیت کا لفظ سخت ناپسند ہوتا ہے آوارا گردی یا خانہ بدوشی اس کی خاص خصوصیت ہوتی ہے طویل سفر دراصل اس کی خاص خوراک ہیں اگر آپ کو موٹر سائکل پر دنیا کے دوسرے کونے تک جانے کے لیے کسی ساتھی کی ضرورت ہے تو کسی قوس فرد کا انتخاب کر لیجیے وہ آپ کا بھر پور ساتھ دے گا گھریلو زندگی میں اس کے لیے بہت کم کشش پائی جاتی ہے یہ کہا جا سکتا ہے قوسی آدمی بہت بڑا سیاح ہوتا ہے

جس طرح وہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک کا سفر طے کرتا ہے اسی طرح ایک لڑکی سے دوسری لڑکی تک ایک محبوبہ سے دوسری محبوبہ تک کا سفر طے کرتا ہے اور بہت جلد فلرٹ کا خطاب پا لیتا ہے محتاط انداز میں گفتگو کرنا اور اور حکمت عملی سے کام لینا اسے بلکی نہیں آتا محبت کے معاملات میں وہ اسی طرح تجربات کرتا ہے جس طرح وہ اپنی عملی زندگی میں کرتا ہے لیکن یہ طے ہے کہ قوسی آدمی جتنا عرصہ کسی سے محبت کرتا ہے

پورے خلوص اور یمانداری سے کرتا ہے کبھی دھوکہ نہیں دیتا سب سے اہم بات کہ اسے سلیقے سے جھوٹ بولنا ہی نہیں آتا پھر ایک دن نیم دلی اور نیم رضامندی سے اپنی پسندیدہ لڑکی کو خدا حافط کہہ دیتا ہے اس کی بعد وہ بہانے پیش کرتا ہے وہ حاسد تھی حسد دے زیادہ حاکمانہ عادت رکھتی تھی وغیرہ اگر اسی لڑکی اسے مل جاتی ہے جو اس کی مکمل آزادی برقرار رکھنے کی خواہش کا احترام کرتی ہے یا بظاہر ایسا کرتی ہے

اس طرح قوسی آدمی کے ساتھ تعلق میں باہمی اعتماد پیدا کرتی ہے لیکن اس کے نوجود وہ شادی میں جلد با زی نہیں کرے گا بلکہ اسے سمجھانے کی کوسس کرے گا دیکھو شادی کے بغیر زندگی آسان ہوتی ہے شادی کیا ہے محض کاغذ کا ایک ٹکڑا
قوسی لڑکی جہاں بھی ہو اپنی آپ کو پرسکون اور مطمن محسوس کرتی ہے یعنی وہ ایک مکان میں ہو یا سادہ فلیٹ میں یا صحرا میں ہرجگہ وہ گھر کا سا آرام محسوس کرتی ہے آدمیوں کو اس کا لا پرواہ سا اندز کھلنڈرا پن اور صاف گوئی پسند آتی ہے عورتیں اور بچے بھی اسے پسند کرتے ہیں اگر اس سے غلطی ہو جائے تو لمحہ ضائع کیے بغیر اس کی تصحیع کرتی ہے قوسی آدمی کی طرح قوسی لڑکی بھی اچھی کھلاڑی ہوتی ہے اچھی گھڑسوار اور اچھی تیراک ہوتی ہے گھوڑوں کے ساتھ اسے خاص لگاؤ ہوتا ہے

دوسرے جانوروں سے بھی لگاؤ ہوتا ہے جیسے کہ پالتو بلی کو ساتھ ساتھ چپکائے پھرتی ہے وہ ایک اچھی کوہ پیما بھی ہوتی ہے اس کی برعکس گھر کے کام اس کے مزاج کا نہ ہونے کی وجی سے ادھورے چھوڑ دیتی ہے قوسی لڑکی آزادی پسند ہوتی ہے اپنی وجدانی قوت پر بھروسہ کرتی ہے وہ ہمیشہ اپنی اصل شخصیت میں سامنے آتی ہے

چاہے دوسرے اسے پسند کریں یا نہ کریں چنانچہ اس کی محبت کا اختتام اور آغاز ہمیشہ انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوتا ہے وہ شادی میں کبھی جلد بازی نہیں کرتی مشکا حالات میں اپنے شوہر کو مضبوط اور خوش کرتی ہے جب کہ بہتر ھالات میں وہ شوپر کے لیے کھانا پکانا بھول کر اپنے آپ کو کسی غیر ضروری کام میں مصروف کر لیتی ہے

نڈر ، بے باک ،کامیاب کروباری، ثابت قدم ،ناکامی سے نفرت ،خوس گفتار، وجدانی ، مہم جو، طاقت ور ، ہمدرد، غریب پرور،محنتیجدت پسند ، دورواندیش، صاف گو ، بے باق ، جانوروں سے محبت

حاسد ، سست، کاہل،بڑبولی، جذباتی، طنز اور تنقید کے عادی ،طنز کرنے والےفضول خرچ ، چالاک ، جنونی، جھگڑالو ، لاپرواہ ،دشمن دار،مستقبل سے بے فکرچرب زبان ، غیرذمہ دار ، توہم پرست ، تنقید برداشت نہ کرنے والے،جنونی

  برطانیہ کے وزیراعظم چرچل، جرمنی کے شہنشاہ فریڈرک،                              جون ملٹن،شہناہ جارج پنجم، ایڈورڈ ہفتم، والٹ ڈزن