[vc_row][vc_column width=”3/4″][vc_raw_html]JTVCbmluamFfdGFibGVzJTIwaWQlM0QlMjI0MDQ2MSUyMiU1RA==[/vc_raw_html][/vc_column][vc_column width=”1/4″][vc_single_image image=”40456″ img_size=”full” alignment=”center”][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_single_image image=”40457″ img_size=”full”][vc_column_text]

عقربی افراد باقوت اور مضبوط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں حتی کہ وہ افراد جو بہت شرمیلے نظر آتے ہیں وہ بھی اندر سے بہت مضبوط ہوتے ہیں زمانے کے ساتھ ساتھ عقربی افراد نے بھی اپنی قوت مضبوطی جذبات اور جاہ طلبی کو پوشیدہ رکھ کر اس پر تہذیب اور نرم روی کا پردہ چڑھا لیا ہے یہ واحد برج ہے جس سے متعلقہ افراد بے تحاشا خود غرض ہونے کے باوجود دوسروں کے لیے قربانی دینے والے بھی ہوتے ہیں دل کو گرما دینے والی فیاضی کے ساتھ بے تحاشا ظالم اور تنگ نظر بھی ہوتے ہیں اکثر عقربی افراد کھانے پینے اور جنسی معاملات کے بارے میں انتہا پسند بھی ہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی نفس کشی کے ایسے ادوار بھی آتے ہیں

جب وہ بلکل ایک مختلف انسان ہوتے ہیں ایسے میں ذہنی اور روحانی بلندیوں کے حصول کے لیے جسمانی خوشیاں ترک کردیتے ہیں عقرب کا حاکم ستارہ مریخ اور ذہنی حآکم ستارہ پلوٹو ہے مریخ انھیں جدوجہد کی لازوال قوت عطا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے جن میں صرف دو ہی طرح کے لوگ بستے ہیں اچھے یا برے پلوٹو جو کہ عالم اسفلی تجدید اور ازسر نو زندگی کا ستارہ ہے اس کے اثرات کے تحت عقربی افراد ذہنی عملی اور روحانی دنیا کی انتہائی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں یا پھر انتہائی پستیوں میں گر سکتے ہیں

اس برج کے تحت پیدا ہونے والے انسان غیب دانی کی صلاحیت رکھتے ہیں یا غیر معمولی انسان ہوتے ہیں عقربی افراد نے حد جذباتی تخلیقی ،تخیراتی اور وجدانی ہوتے ہیں عشق محبت کے معاملات میں مسحور کن شخصیت کے مالک ہوتےہیں شہوانی جذبہ ان کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے ان کی دنیا میں روحانی محبت کا کوئی وجود نہیں ہوتا عقربی افراد زیادہ آپ کو فوج میں ملیں گے وہ کسی بھی مرتبے پر ہوں سب
جوانمرد اور بہادر ہوں گے اکثر ڈاکٹر سرجن نرسوں کے علاوہ پر خطر کاموں کے ماہر جیسے فائر مین جاسوس یا جاسوسی ناولوں کے ذہین ادیب بھی اسی برج کی پیداوار ہوں گے اسی لیے عقربی افراد لڑائی جنگ و جدل خطروں سے کھیلنے ذاتی صلاحیتوں کی آزمائش کے بے حد شوقین ہوتےہیں اس کے علاوہ عقربی افراد ماہر دندان ساز کسی مذہبی فرقے کے لیڈر یا کسی کامیاب ٹیچر کے مینجر کی حیثیت سے اپنے وجود کا احساس دلا سکتے ہیں ان سب کرداروں میں ایک ایسی خوبی جو صرف دوسروں کی رہنمائی کرنے والے افراد میں ہی پائی جاتی ہے

ان میں جوش و جذبہ پیدا کرتی ہے عقرب فرد کسی بھی طرح کا سحر اور اسرار کا پردو چاک کرنے کا شوقین ہوتا ہے لیکن کسی کی ذاتی پہیلیوں کے سلجھ جانے کے بعد یہ زیادہ عرصہ اس کی ذات کے سحر کا شکار نہیں رہتا ہے اور کسی دوسری پراسرار شخصیت کی تلاش میں نکل کھڑا ہوتا ہے کیونکہ اس کے ذہن میں ہوتا ہے کہ دنیا میں بے شمار لڑکیاں موجود ہیں جن کے بارے میں تحقیق کی جا سکتی ہے جنہیں سمجھا اور فتح کیا جا سکتا ہے اور جن سے محبت کی جا سکتی ہے
عقربی لڑکی اکثر بہت جذباتی اور وجدانی ہوتی ہے کیرئر کے معاملے میں جاہ طلب ہوتی ہے ساتھ کام کرنے والوں اور دوستوں کے ساتھ ایک دن اس کا رویہ کچھ تو دوسرے دن کچھ ہوتا ہے عقربی لڑکی عموما پرکشش ہوتی ہے چاہے اس کے نقوش کیسے بھی ہوں اس کا رویہ انداز اور طور طریقے ایک حسین و جمیل لڑکی کے سے ہوتے ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ دوسروں کا برتاؤ بھی اس کے ساتھ ایسا ہوتا ہے

کہ جیسے یہ حقیقت میں بہت حسین ہو حسن و خوبصورتی کے متعلق جتنا مطالعاتی لٹریچر اسے حاصل ہوتا ہے اسکا بغور مطالعہ کرتی ہے باقاعدگی سے ورزش کرتی ہے غذا کے باری میں حد درجہ محتاط رہتی ہے صرف یہی نہیں بلکہ وہ اپنے ذہنتعلیم اور کردار کو بھی بہتر بنانے کے لئے سخت کوشش کرتی ہے مہربا ن ہمدرد اور صابر اور متحمل مزاج بننے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے عقربی لڑکی اپنی پیدائشی قابضانہ یا حاسدانہ فطرت کو مغلوب کرنے یا کم از کم اسے پوشیدہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے

اسی سوط کے مطابق وہ ہمیشہ اپنے آپ کو دوسروں سے زیادہ جدید اور ترقی یافتہ سمجھتی ہے مگر اس کے دل میں یہ خیال جاگزیں ہوتا ہے کہ وہ اپنے مرد کو نہ تو باندھ کے رکھ سکتی ہے اور نہ ہی اس کی محبت اس کے شوہر کو دوسری خوبصورت عورتوں کی تلاش یا ان سے تعلقات بنانے سے باز رکھ سکتی ہے لیکن اس تمام ذہانت کی باوجود اس کے شکوک اور حاسدانہ جذبات جوں کے توں رہتے ہیں

عقربی عورت ہمہ جہت خوبیوں کی مالک ہوتی ہے اور جو چاہے کر سکتی ہے اگر چاہے تو بہترین کھانا پکا سکتی ہے اگر اپنے آپ کو سنوارنے کے موڈ میں ہو تو ایک ماڈل کا روپ بھی دھار سکتی ہے اور اگر چاہے تو اس قدر خلیق اور مہربان نظر آسکتی ہے کہ آسمان سے اترے ہوئے فرشتے کا گمان ہونے لگتا ہے جب وہ اپنے من پسند کو ایک ساتھ زندگی گزارنے کے لیے حاصل کر لیتی ہے تو اسے بے حد خوش رکھتی ہے

لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ اپنی نا قابل برداشت قابضانہ فطرت کی وجہ سے اس بیچارے کو انتہائی مجبور اور ناخوش بھی کر دیتی ہے تاہم شوہر کے ساتھ چل کر زندگی کے پہاڑ جیسے مسائل کا بڑی ہمت اور جرات سے مقابلہ کرتی ہے اور ہر طرح کے حالات اور مصیبتوں میں اپنے شوہر کو ہر طرح سے سہارا دیتی ہے 

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_single_image image=”40460″ img_size=”full”][vc_column_text]

نڈر ، بے باک ،مستقل مزاج، ثابت قدم ،حوصلہ مند ،محنتی تحمل مزاج، وجدانی ، مہم جو، طاقت ور ، ہمدرد، پرکشش جدت پسند ، دورواندیش، مقناطیسی قوت کے مالک

حاسد ، دھوکہ باز، مفاد پرست، جذباتی، طنز اور تنقید کے عادی فضول خرچ ، چالاک ، جنونی، جھگڑالو ، کینہ پرور، حاکمیت پسند چرب زبان ، غلبہ کے خواہش مند ، توہم پرست ، تنقید برداشت نہ کرنے والے

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_single_image image=”40462″ img_size=”full”][vc_column_text]

مہاتما گاندھی، مصور پیلو پکاسو، مسز اندرا گاندھی، جواہر لال نہرو  رچرڈ برٹن، مادام کیوری

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]