ورلڈ ہیڈر ایڈ
titlevalue
پیدائش21 اپریل تا 21 مئی
نام کا پہلا حرفب،و
منطقہ البروج میں اسکا نمبر2
نشانبیل
حاکم سیارہزہرہ
عنصرمٹی
خوش بختی کا دنجمعہ اور ہفتہ
خوش بختی کا پتھرعقیق ،مرجان اور فیروزہ
خوش بختی کے رنگاورنج،نیلا اور گلابی
خوش بختی کا عدد 4
خوش بختی کی دھاتپیتل اور تانبا

ثور دائرۃالبروج کا دوسری نمبر ہے خاکی بروج میں اسکا پہلا نمبرہے ثور افراد فطرت سے محبت کرنے والے اور چوپائیوں کے لیے مظبوط جذبات رکھنے والے اور زمین پر اگنے والے پھولوں سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں دراصل یہ صحیح معنوں میں فطرت سے محبت کرنے والے سادہ مزاج اور قدیم دور کے انسان کا ایک نمونہ ہوتے ہیں ان سے ملاقات ہونے پر یہ پرسکون مطمئن اور متحمل مزاج نظر آتے ہیں پہلی ملاقات میں یہ سرد مہری کا مطاہرہ کرتے ہیں اور شک و شبہ کا شکار رہتے ہیں دراصل یہ آپ سے دوستی کرنے سے پہلے آپکی اصلیت کا اندازہ لگانا چاہتے ہیں کہ آپ حقیقت میں کیا ہیں ؟ کیا چاہتے کیا ہیں ؟ آپ کے ارادے کیا ہیں ؟

یہ وہ سوال ہیں جن کا جواب ثور افراد آپ سے دوستی کرنے سے پہلے جاننا چاہتے ہیں اگر آپ اس ابتدائی امتحان میں کامیاب رہے تو ان سے زیادہ پرجوش عمدہ سرگرم اور فیاض دوست آپ کو اور کہیں نہ ملے گا حملی افراد کی مانند ثوری افراد بھی مزاحمت کرنے والے ہوتے ہیں حملی افراد کے خیالات کو عملی جامہ پہنانا ثوری افراد کاکام ہوتا ہے چنانچہ ثوری افراد باشعور اور عملی ہوتے ہیں تبدیلی انھیں سخت ناپسند ہے یہ ایک بار جس کام کا آغاز کر دیتے ہیں تو اپنے لیے آرام دہ راستے کا آغاز کر کے ساری زندگی اسی سفر پر رہنا پسند کرتے ہیں اکثر افراد اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا پسند کرتے ہین اور روزمرہ کے یکساں معمولات پر چلنے کے شوقین ہوتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کوئی خاندانی کام یا کاروبار ان کے ہاتھ میں آئے بدلتا ہوا وقت اوراس کے تقاضے انھیں سخت ناپسند ہوتے ہیں یہ ایسے برج سے تعلق رکھتے ہیں جو مصالحت کرنا جانتے ہی نہیں اسی لیے معمولی سی تبدیلی بھی انھیں کافی پریشان کر دیتی ہے ثوری افراد بے حد عملی مگر کسی قدر سست بھی ہوتے ہیں

ایک بار جب یہ کوئی وعدہ کر لیں تو اسے نبھانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں یہ روپے پیسے کی قوت اپنے ساتھ محسوس کرنا چاہتے ہیں اس کے بغیر یہ ان کی زندگی ایک بھیانک خواب کی مانند ہوتی ہے جب ان کی مالی پوزیشن مستحکم ہوتی ہے

تو اپنے دوستوں اور عزیزوں کے لیے فیاض اور مہربان ہو جاتے ہیں ان کے لیے پرآسائش زندگی بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے یہی چیزیں وہ اپنے گھر والوں کو دینا چاہتے ہیں روائتی طور پر اس برج کا تعلق بینک اور بینک کاری کے معاملات سے ہوتا ہے جب یہ کسی اسے معاملے میں پریشان ہوتے ہیں جو ان کے نزدیک سنجیدہ نوعیت کا ہو ان کے مزاج میں تیزی اور شدت آ جاتی ہے یہ کسی بات کو جلدی بھولتے نہیں دنوں اور ہفتوں سالوں تک رنجش کو بھولتے نہیں اگر ثوری مرد آپ سے محبت کر لے تو سمجھ لیں وہ آپ پر مالکانہ حقوق چاہتا ہے اور جب حالات اس کی مرضی کے مطابق ہو جائیں تو وہ اپنے اثاثوں پر فخر کرتا ہے اور اپنے عزیز و اقارب کو دکھا کر داد وصول کرنا چاہتا ہے

ثور خواتین بہت خوبصورت ہوتی ہیں ان میں ابتدائی زمانےکی عورت کا سادہ حسن موجود ہوتا ہے ثوری عورتیں بھی روپے پیسے اور اثاثوں کو اہمیت دیتی ہیں اور اپنے شوہر کو بھی اثاثہ سمجھتی ہے ثوری لڑکی بھی اپنے شوہر اور اس کی دی ہوئی چیزوں کی نمائش کر کے بہت خوش ہوتی ہے

یہ لباس اور زیورات کی بے حد شوقین ہوتی ہے خوبصورت نقوش اور حسین جسم کی مالک ہوتی ہے اور ہر چیز کو اونچے پیمانے پر کرنا پسند کرتی ہے مہنگی اور قیمتی چیزوں کو پسند کرتی ہیں اس کے گھر مین ہر چیز نایاب اور قیمتی نظر آئیگی اس کا مقصد اس قسم کے گھر کا حصول ہوتا ہے جیسا اسکی ماں کا ہوتا ہے یہ ہر قسم کے حالات میں شوہر کا ساتھ دیتی ہے یہ صبر و تحمل اور محبت کرنے والی ہوتی ہے ثوری افراد کے لیے چونکہ تبدیلی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اس لیے ثوری ماں کے لیے بھی اپنے بچوں کے ترقی یافتہ نظریات و خیالات کو قبول کرنا آسان نہیں ہوتا ثوری افراد موسیقی کے شوقین ہوتے ہیں بعض کی اپنی آواز بھی بہت اچھی ہوتی ہے ثوری افراد وفادار اور فیاض ثابت ہوتے ہیں

جب یہ ایک بار کسی سے دوستی کر لیں تو ساری زندگی دوستی نبھاتے ہیں ان کا حاکم سیارہ زہر ہے جسے زمین کی دیوی بھی کہا جاتا ہے سورج جب برج ثور میں داخل ہوتا ہے تو وہ وقت بہار کا ہوتا ہے زمین سبزے سے ڈھکی ہوتی ہے یہی رنگ زہرہ کا ہے

مثبت، ذہین ، با اصول ، خوبصورت ، با اعتماد ، قول کے پکے ، ذمہ دار، مدد گار، ہمدرد ، مستقبل کے لیے فکر مند ،مستقل مزاج،اچھے منتظم،قوت، برداشت کے مالک ،دوستوں کے لیے قربانیاں دینے والے، باہمت،دوراندیش، عشق مزاج، ضدی ، تنگ نظر، حاسد ، خود غرض ، شرمیلے ، طاقت کا ناجائز استعمال اور حاکمانہ انداز اختیار کرنے والے ، بے راہ رو ، دل پھینک،منشیات کی طرف راغب ہونے والے ، جلد با ، فضول خرچ ، تنقید برداشت، نہ کرنے والے ، بے صبرے خشک مزاج،جسمانی کشش کے حامل،سسترو ، تنہائی نہ برداشت کرنے والے

امیر تیمور، مولانا ابوالکلام آزاد ، چارلی چپلن، سر جیمز ہیری ، بسمارک، شارلیمان،ڈیکارٹ ، شاہ البرٹ
ایتھل کینڈی، وقارالملک ، ولیم ہاروے ، آئزن ہاور