ورلڈ ہیڈر ایڈ
کالمکالم2
تاریخ پیدائش 21 مارچ سے 20 اپریل تک
نام کا پہلا حرفا-ع-ل-ی
حاکم سیارہ مریخ
عنصرآگ
منطقہ البروج میں اسکا نمبر پہلا
خوش بختی کا عدد 6
خوش بختی کا رنگگلابی-سرخ-قرمزی-عنابی
خوش بختی کا پتھرپتھر-پکھراج-نیلم-یاقوت
خوش بختی کا دن منگل
خوش بختی کا پھولگلاب
خوش بختی کی دھاتلوہا-تانبا
خوش بخت بروج اسد- قوس
غیر خوش بخت بروج ثور-جوزا-دلو-حوت
جانبدار بروجسرطان-میزان-جدی
غیر جانبدار بروج سنبلہ-عقرب
حصہ جسم سر یا مغز
کلید وجودرات
بیماریاں سر درد،اعصابی امراض،بخار،نظام انہظام کی خرابیاں،السر،کان کی بیماریں،نا گہانی چوٹ، مختلف قسم کے زخم وغیرہ
پیشے صحافت،تصنیف و تالیف،شعبہ ادب، لٹریچر،رپورٹنگ،تعلقات عامہ کے، شعبے،سیلز مین،مہم جوئی،دانتوں کی، سرجری،فوجی خدمات،سرجری،سیاستدان،پروفیشنل کھلاڑی،سیاحت وغیرہ

سنبلہ مرد خاصا پچیدہ ہوتا ہے جو دیوانوں کی طرح اپنے کام میں جتا رہتا ہے مگر یہ سوچ سوچ کر پریشان بھی رہتا ہے کہ جو کچھ وہ کر رہا ہے وہ سب معیاری ہے بھی یا نہیں جب وہ گھر کی تزئین و آرائش کرتا ہے لیکن یہ سوچ کر بھی پریشان رہتا ہے کہ اسے زیادہ خوبصورت کیسے بنایا جاسکتا ہے یعنی وہ اپنا کام بہت عمدہ طریقے سے کرنا چاہے گا مگر وہ تنقید بھی کرتا ہے اور یہ تنقید نہ صرف خود پر کرتا ہے

بلکہ ساری دنیا پر بھی کرتا ہے اگر اسے کوئی لڑکی پسند آجاتی ہے جو اس کی طرح منطقی محنتی محتاط اور غوروخوض سے کام لینے والی مگر قبل بھروسہ نہ ہو تو بیچارہ سنبلہ کیا کر سکتا ہے اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سنبلہ آدمیوں کو اپنے دل کی غیر منطقی باتوں سے لڑنا پڑتا ہے اور ہار ماننا پڑتی ہے اس قسم کے اختلافات خودبخود دور ہو جاتے ہیں جب اسے مثالی عورت بنانے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اس کو زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکتی تو اس کی زندگی سے نکل جاتی ہے لیکن چونکہ وہ محبت کے لئے زندہ نہیں رہتا اس کی زندگی میں دوسری لڑکی آ جاتی ہے سنبلہ آدمی اکثر شوقیہ مصوری کرتا ہے یا موسیقی سے لگاؤ رکھتا ہے

یہ ہر کسی کی مدد کے لیے فوری پہنچ جاتا ہے دفتر میں سنبلہ فرد کے بارے میں اس کے ساتھی کہتے ہیں ویسے تو یہ ایک اچھا آدمی ہے لیکن ایک تو حد سے زیادہ یہ کام کرتا ہے دوسرے شوروغل بھی بہت مچاتا ہے اس کی پسندیدہ لڑکی اسے دل دل ہی میں اس کی تعریف کرتی ہے اور اسے پسند کرنے لگتی ہے اس برج سے متعلقہ آدمی کی شادیاں عموما ایک سے زیادہ ہوتی ہیں اگر ایسا ہوگا تو کچھ بیویوں سے عیش و عشرت اور خوش بخت اولاد پیدا ہوگی جبکہ کچھ سے کوئی خوشی نہ مل سکے گی جبکہ ایسی عورتوں سے اولاد بھی کم ہو گی مگر سب وفادار رہیں گی

عطارد ذہین خدا ترس اور ایماندار مردوں اور عورتوں کا حاکم ستارہ ہے حاکم مسلسل تحریک کا نام ہے پیغامات اور افواہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا ایسے افراد جو انسانوں کی مدد میں مصروف ہوتے ہیں یا ان کی راہوں میں رکاوٹ ڈالتے ہیں یہ ان کی مدد کرتا ہے مختلف منصوبوں کی تشکیل اور خاتمے میں امدد کرتا ہے عطارد منطق ، دلائل، رسل و رسائل اور سوچ کے تمام تر نظام پر حکومت کرتا ہے اسی لیے برج سنبلہ سے منسلک افراد فصاحت و بلاغت ادراک و شعور حالات و واقعات لوگوں کے متعلق فوری اندازہ لگانے اور کسی نتیجے پر پہنچ جانے کے لیے مشہور ہوتے ہیں

اکثر عظیم لکھنے والے اور نقاد اسی برج کی پیدائش ہیں سنبلہ افراد کا رنگ گندمی ہوتا ہے جس میں سرخی اور سفیدی کی آمیزش ہوگی قد درمیانہ پیشانی چوڑی اور آنکھیں بڑی بڑی اور خوبصورت جبکہ ابرو کشادہ ہوں گے گردن موٹی اور لمبی جبکہ سر بڑا ہوگا سنبلہ مونث برج ہے اسکا نشان ایک لڑکی ہے جس کے بال ہوا میں اڑ رہے ہیں اس کے بازوؤں میں پھولوں اور پھلوں کی بالیاں ہیں سنبلہ لڑکی ہمیشہ مصروف دکھائی دیتی ہے اور چوبیس گھنٹے دھلی دھلائی کہیں جانے کے لیے تیار رہتی ہے اور دوسروں کا تنقیدی انداز میں جائزہ لیتی ہے اور تجزیہ کرتی ہے پھر جب کسی نتیجے پر پہنچتی ہے تو ہم سے محبت کرتی ہے پسند کرتی ہے یا سخت ناپسند کرتی ہے اس سنبلہ لڑکی کو گپیں ہانکنے کا شوق ہوتا ہے

دوسروں کے بارے میں نمک مرچ لگا کر باتیں کرتی ہے جبکہ دوسروں کو تعجب ہوتا ہے کہ دوسروں کی معلومات حاصل کرنے کا اتنا وقت اس کے پاس کہاں سے آتا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کی اس کی پاس اس کے لئے پورا وقت ہوتا ہے ہم تین دنوً میں جتنا کام کرتے ہیں وہ ایک دن میں ہی کرلیتی ہے سنبلہ لڑکی جب کوئی کام اپنے ذمی لیتی ہے تو بے حد ذمہ داری سے اسے پورا کرتی ہے مطا لعہ کی بھی بے حد شوقین ہوتی ہے اپنے والدین اور خاندان کے ایسے افراد سے محبت کرتی ہیں جن کا اپنا کوئی گھر نہیں ہوتا اور ساری زندگی ان کے والدین کے ساتھ ہی رہتے ہیں سنبلہ افراد بے حد سلیقہ شعار ہتے ہیں ان کے ہر کام میں بے حد ترتیب ہوتی ہے سنبلہ افراد کے لیے یہ سوچ ہی پریشان کن ہوتی ہے کہ فلاں چیز اپنی جگہ پر نہیں ہے کسی چیز کو ڈھونڈھتے وقت بھی یہ سارے گھر کوالٹ پلٹ نہیں کرتیں کیونکہ اسکے نزدیک ترتیب بے حد ضروری اور اہم ہوتی ہے اپنی اور گھر والوں کی صحت بھی اس کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے سنبلہ سے متعلقہ لڑکیاں بہترین ڈاکٹر یا نرسیں ہوتی ہیں

ان کے مریض انکی ہمدردی اور ذاتی دلچسپی کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے خاتون خانہ کی حیثیت سے سنبلہ لڑکی بے حد نفاست پسند ہوتی ہے اس کے خیال میں ہر چیز کا اپنا مقام ہوتا ہے اور اسے اپنے مقام پر ہی ہونا چاہئے اور گھر کو ہمیشہ صاف ستھرا ہی ہونا چاہئے سنبلہ لڑکی دراصل برج اسد کا ردعمل ہے جسکے بلند و بالا خیالات اور لاپرواہ طور طریقے پھوہڑ پن پیدا کرتے ہیں ہر چیز اور ہر پہلو بے عیب ہو یہ خواہش سنبلہ لڑکیوں میں بے حد شدید ہوتی ہے ہر کام وہ خود سے اور فورا اٹھ کر کرتی ہے

اس بات کا انتظار نہیں کرتی کی کوئی دوسرا اٹھے اور کام کرے دوسروں کی خدمت کر کے خوشی حاصل کرتی ہے اور سکون محسوس کرتے ہیں محبت کے معاملے میں ایک لمبا چوڑا لیکچر دے سکتی ہے کہ کس آدمی کے ساتھ کس طرح رویہ کیسا ہونا چاہئے یہ جس آدمی کے ساتھ محبت کرتی ہے اسے پسندیدگی کی انتہا تک نہیں لے جاتی جبکہ اس کی اچھی قوت فیصلہ اپنے بارے میں مار کھا جاتی ہے سنبلہ لڑکی اس وقت دلہن بننا چاہتی ہے جب شمس برج میزان میں داخل ہوتا ہے وہ اپنے پسندیدہ مرد کے تحفظ کی خواہاں ہونے کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت لا شعوری طور پر اس سے خوفزدہ بھی رہتی ہے

رحم دل ، ایمان داری ، انصاف پسندی ، سچائی ذہانت ، قیافہ شناسی انتھک محنت ، خوش لباس، دوراندیش ، منصوبہ ساز، تخلیق کار تجزیہ نگار

خود پرست ، زیادہ دشمنیاں رکھنے والے، موقع پرست، دل پھینک، جنسی بےراہ رو جارح مزاج، لالچی، خوشامند پسند، دروغ گو، حاسد، ریاکار ، چالاک ، بدحواس چاپلوس، بڑکیں مارنے والے، بیماریوں سے خوفزدہ ، شہرت کے دیوانے

امریکی صدر جانسن، برطانوی ملکہ الزبتھ، اداکارہ صوفیہ لارین ،ہنری تھیورڈ، رابرٹ جوزف لینیڈی، آرتھرکوڈفری، فورڈ ثانی، گریٹا گاربو تھامسن ایڈیسن، پرفس البرٹ