حمل:

اس ہفتے آپکا۔مزاج کافی زیادہ جھگڑالو رہے گا جن لوگوں کے ساتھ پیار کرتے ہیں

ان کے ساتھ کافی زیادہ محتاط انداز اپنائیں گے ہم اکثر اوقات اپنی ہی نظریات سے باہر نہیں نکل۔سکتے اور ہماری جانب سے کی جانے والی غلطیوں کو نظر انداز کر بیٹھتے ہیں آپ کی خواہشات آپکی توقع کے مطابق عمل میں نہیں آئیں گی لیکن اس کے باوجود آپ چیزوں کو بہتر طریقے سے سمجھیں گے

محبت کے معاملات میں اس ہفتے شاندار اقدامات کریں آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہو گا کیونکہ آپ کی صحت کا کوئی بھی معمولی مسئلہ آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے

اپنے آپ کو سستی اور لاپرواہی سے بچائیں اپنے شراکتی معاملات ہر خصوصی توجہ دیں تا کہ مالی نقصان نہ ہو سکے آپ کے گھریلو حالات بہتر ہونے سے ماحول خوشگوار ہوگا اس ہفتے کے دوسرے حصے میں بعض وجوہات کی بنا پر اپنے غصے اور جذبات پر قابو رکھنا ہو گا ورنہ حالات میں جنم۔لینے والی تلخی حالات میں مزید خرابی کا سبب بن سکے گی ایسے میں آپ کی قوت برداشت کا امتحان ہو سکتاہے

اس کے علاوہ آپ کو اہنے مسائل۔کا حل۔کرنا بھہ ضروری ہو گا اگر کسی سفر کا منصوبہ بنائیں گے تو سفر کا آغاز کرنے سے پہلے صدقات کی ادائیگی ضروری ہوگی کیونکہ ٹریفک حادثات کے امکانات خاصے نمایاں رہیں گےآپ اپنے مقصد کے حصول کے لیے آپ اپنی توجہ پر اپنی منزل پر مرکوز کر سکیں گے شادی شدہ افراد کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہو سکے گا