شہید وطن پاک میجرعزیزبھٹی کی بہادری پاک فوج کو دفاعِ وطن کےعزم کو تقویت دیتی ہے:آئی ایس پی آر

0
34
major-aziz-bhatti

راولپنڈی: شہید وطن پاک میجرعزیزبھٹی کی بہادری پاک فوج کو دفاعِ وطن کے عزم کو تقویت دیتی ہے،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے میجر عزیزبھٹی شہید نشان حیدرکا56واں یوم شہادت آج ہے۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے میجر عزیز بھٹی کے 56ویں یومِ شہادت کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔

 

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’پوری قوم میجر عزیزبھٹی شہیدکوسلام پیش کرتی ہے، عزیزبھٹی شہید نے مثالی قیادت اور بہادری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 1965کی جنگ میں بھارتی فوج کوبھاری نقصان پہنچایا‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میجرعزیزبھٹی کی قیادت میں بھارت کے لاہور حملےکو کامیابی سے پسپا کیا گیا، عزیزبھٹی کی بہادری ہمیں وطن کےدفاع کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

 

یاد رہے کہ سنہ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر اگلے مورچوں پر تعینات میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بہادری سے دشمن فوج کا مقابلہ کیا تھا۔راجہ عزیز بھٹی کون تھے؟

 

شہید راجہ عزیز بھٹی 6 اگست1923 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے ، وہ اکیس جنوری 1948 میں پاک فوج میں شامل ہوئے تو انہیں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن دیا گیا، انہوں نے بہترین کیڈٹ کے اعزاز کے علاوہ شمشیرِاعزازی و نارمن گولڈ میڈل حاصل کیا اور ترقی کرتے ہوئے انیس سو چھپن میں میجر بن گئے۔

 

 

سن 1965 میں بھارت نے پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تو قوم کا یہ مجاہد سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوا، سترہ پنجاب رجمنٹ کے 28 افسروں اور سپاہیوں سمیت عزیز بھٹی شہید نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔

 

راجہ عزیز بھٹی شہید اس عظیم خاندان کے چشم و چراغ تھے کہ جس سے دو اور مشعلیں روشن ہوئیں، ایک نشان حیدر اور نشان جرات پانے والے واحد فوجی محترم میجر شبیرشریف جب کہ دوسرے جنرل راحیل شریف جو سابق آرمی چیف رہ چکے ہیں اور اب 41 ملکوں کے اسلامی اتحاد کی قیادت کررہے ہیں۔

 

 

 

Leave a reply