توہین عدالت کیس، عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
37

توہین عدالت کیس، عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نے بڑے اچھے فیصلے کیے ہیں ،عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے بات ہوسکتی ہے مگر مجرموں سے نہیں ،لوگ سسٹم سے مایوس ہو چکے ہیں، ملک میں طاقتوراور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے،میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گئی وہ چائے میں روٹی ڈال کر کھانے کی ہے ، جب مذاکرات کر رہے ہو تو بات چیت کے لیے دروازے کھلے رہتے ہیں ،بندوق کے زور پر بات چیت نہیں ہوتی،قومی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، ہفتے سےمتاثرین سیلاب میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہو گا، لانگ مارچ کی کال آنے والی ہے،

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،عمران خان کے وکیل حامد خان چیف جسٹس کی عدالت میں پہنچ گئے شاہ محمود قریشی بھی چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں پہنچ گئے,تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی عدالت میں پہنچ گئے،

توہین عدالت کیس میں عمران خان کا بیان حلفی منظورکر لیا گیا عمران خا ن کے خلاف شوکاز نوٹس خارج کر دیا گیا، دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ڈسٹرکٹ کورٹ بھی گئے، عمران خان کے کنڈکٹ کو دیکھتے ہوئے عدالت شوکاز نوٹس خارج کرتی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت شوکاز نوٹس خارج کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ نہال ہاشمی، طلال چودھری اور دانیال عزیز کیسز کے فیصلے موجود ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نہال ہاشمی، طلال چودھری اور دانیال عزیز کیس کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں؟ ،توہین عدالت کیس میں عمران خا ن کے خلاف شوکاز نوٹس خارج کر دیا گیا

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے تحریری دلائل دے دیئے، ہم وہ فیصلے میں لکھ دینگے، عدالت عمران خان کے بیان حلفی سے مطمئن ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نےتوہین عدالت کیس میں عمران خان کا بیان حلفی منظور کرلیا

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی،

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

Leave a reply