توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

0
40

عدالت نے توہین رسالت کی مجرمہ خاتون عنیقہ عتیق کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔

راولپنڈی کی انسداد سائبر کرائم عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق نے توہین رسالت و توہین مزہب کیس میں نامزد اور مرکزی مجرمہ خاتون عنیقہ عتیق کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی مجرمہ بھی جیل عدالت موجود تھی۔

عدالت نے مجرمہ کو توہین رسالت جرم 295 سی میں سزائے موت 5 لاکھ روپے جرمانہ، توہیں مذہب کے جرم 295 اے میں 10 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ، توہین مذہب گفتگو میں 3 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ اور سائبر کرائم جرم میں 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

مجرمہ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز کلمات ادا کیے اور توہین رسالت کا جرم کیا، جب کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 مئی 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ ،ملزمہ انیقہ عتیق کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز راولپنڈی میں درج مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق نے کی

قبل ازیں گزشتہ برس ماہ جنوری میں بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پرتوہین رسالت کے تین ملزمان کوسزائے موت کا حکم دیا تھا، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس کا فیصلہ جج راجہ جواد عباس نے ملزمان کی موجودگی میں سنادیا۔ عدالت نے 15 دسمبر2020 میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے تین ملزمان ناصراحمد سلطان، رانا نعمان اورعبد الوحید کو سزائے موت سنا دی جب کہ ایک ملزم پروفیسرانواراحمد کو توہین مذہب پردس سال قید ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے خلاف توہین مذہب کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست، عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

حافظ سعد رضوی سے جیل میں کس کی آج ہو گی ملاقات؟

وزیراعظم عمران خان مشکل میں پھنس گئے، یہ کام نہ کیا تو پارٹی چھوڑ دیں گے، اراکین کا اعلان

سیالکوٹ، توہین مذہب کے الزام پر شہری کا قتل،وزیراعظم کا نوٹس،گرفتاریاں شروع

توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ، 16 اکتوبر سے قبل فیصلہ سنائیں گے، عدالت

توہین رسالت کیس میں نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی

وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

Leave a reply