fbpx

ٹوکیو اولمپکس میں بطور آفیشل ذمہ داریاں ادا کرنے والوں کے نام آگئے

ٹوکیو اولمپکس میں بطور آفیشل ذمہ داریاں ادا کرنے والوں کے نام آگئے

باغی ٹی وی : ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑی بھی آفیشل کے طور پر کام کریں گے۔ پاکستانی کھلاڑی بطور ہاکی گیم آپریشنل کام کریں گے۔

رواں ماہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم تو نہیں لیکن تین ہاکی کھلاڑی ٹوکیو اولمپکس کا حصہ بنیں گے جن میں طاہر زمان، زاہد علی اور غلام غوث شامل ہیں۔

طاہر زمان، زاہد علی اور غلام غوث ہاکی مقابلے کے گیم آپریشنز میں معاونت کریں گے، تینوں کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خدمات انجام دینے کا موقع دیا گیا ہے۔ پہلی بار اولمپکس میں ذمہ داریاں دینے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

اٹک سے تعلق رکھنے والے زاہد علی اور لاہور کے غلام غوث نے اولمپکس ایونٹ کا حصہ بننے کو یادگار قرار دیتے ہوئے بہترین طریقے سے فرائض ادا کرنے کا عزم کیاہے، جبکہ طاہر زمان کا کہناہےکہ ہاکی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو مس کریں گے۔دعاہےکہ اگلے اولمپکس میں پاکستانی ٹیم بھی شامل ہو

خیال رہے کہ گذشتہ سال کورونا وبا کے باعث ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مقابلے رواں ماہ 23 جولائی سے شروع ہورہے ہیں جو کہ8 اگست تک جاری رہیں گے۔ اس سلسلے میں ٹوکیو میں کورونا ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔