طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال

0
46

کراچی : طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال بلوچستان کے کئی شہروں میں سیلابی ریلوں کے باعث کئی گھر تباہ، ساحلی شہر گوادر میں ایمرجنسی نافذ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقے مغربی ہواوں کے سلسلے کی زد میں آنے کے بعد طوفانی بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری اور موسلا دھار بارشوں سے پارہ نقطہ انجماد تک گر گیا اور صوبے کو سردی کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ ضلع کیچ کے علاقے مند میں سیلابی ریلے کے باعث بند ٹوٹ جانے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا، طوفانی بارشوں کے سبب تربت اور مند کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ گوادر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے۔

Leave a reply