ٹوپی غلط پہننے پر پرویز مشرف کو سزا سنانے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ وکیل پر برہم، کیا کہا؟

0
31

ٹوپی غلط پہننے پر پرویز مشرف کو سزا سنانے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ وکیل پر برہم، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں پی ٹی سی ایل اکاؤنٹس بلاک ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقاراحمد سیٹھ اورجسٹس عبدالشکور نے کی، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 2 وکلاعدالت پیش ہوئے،

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ وکلاتوہڑتال پرہیں جس پر وکیل نے کہا کہ میں اسلام آباد سے آیاہوں ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح سیکھیں گے۔ وکیل نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا کہ اکاؤنٹ سے متعلق ارجنٹ مسئلہ ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کا مطلب دیگروکلا کے کیسزاہم نہیں،وکیل کی جانب سے ٹوپی غلط پہننے پرچیف جسٹس ہائیکورٹ برہم ہوگئے

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کا ڈیکورم ہوتا ہے،ٹوپی توہمیں پہننی چاہئے،آفس نے اعتراض بھی لگا دیا ،مگرآپ نے اعتراض ختم نہیں کیا،چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی وکالت کتنی ہوگئی ہے،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے کیس خارج کردیا۔

واضح رہے کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ہی سابق صدر پرویز مشرف کو سزا کا فیصلہ سنایا تھا جسے لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دے دیا.

Leave a reply