دنیا والو ! پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے:کرس گیل
ڈھاکہ :دنیا والو ! پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے،ذرائع کےمطابق ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے پاکستان کو کرکٹ کھیلنے کے اعتبار سے ’محفوظ ترین ممالک میں سے ایک‘ قرار دے دیا ہے۔کرس گیل پاکستان سپر لیگ میں بھی شرکت کر چکے ہیں
پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے کرس گیل کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کا شکار ہے۔کرس گیل ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ چیلنجرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
Top West Indian player & my buddy @henrygayle talking about Pakistan being a safe country for cricket & visiting. pic.twitter.com/M6y4moMWhv
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 10, 2020
ذرائع کےمطابق پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے ڈھاکہ میں جب ان سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے محفوظ ملک ہے تو کرس گیل نے جواب دیا کہ ‘ اس وقت پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔’
دنیا کے سٹاربیٹس مین کرس گیل کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کہتا ہے کہ آپ کو وہی سکیورٹی فراہم کی جائے گی جو سربراہان مملکت کو فراہم کی جاتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اچھے ہاتھوں میں ہیں جیسا کہ اسوقت ہم بنگلہ دیش میں بھی محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے بارے میں حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کرے گا۔