پاکستان میں جشن عید میلادالنبی،توپوں کی سلامی،گلیاں بازار سج گئے

پاکستان میں جشن عید میلادالنبی،توپوں کی سلامی،گلیاں بازار سج گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بپاکستان میں جشن عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس توپوں اور صوبائی درالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔شہر شہر گلی گلی تیاریاں ہو رہی ہیں، مساجد ، بازار اور چوراہے سجے ہوئے ہیں۔ عاشقانِ رسول اپنے اپنے انداز حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں میلاد النبیﷺ کے جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔ ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
جشن عید میلادالنبی، بلوچستان میں اکیس توپوں کی سلامی#baaghitv #pakisstan #EidMiladUnNabi #EidMiladunNabiMubarak #EidMilad_UnNabiSAW #EideMiladunNabi #خاتم_النبیین_محمدصلى
#عیدمیلادالنبی_مبارک pic.twitter.com/DjZZozpRdP
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 30, 2020
مختلف اداروں میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر سیمینارز، کانفرنسز اور محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ملک بھر کی مساجد میں علمائے کرام و خطیب اور مشائخ عظام جمعة المبارک کے خطبات میں ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ پر روشنی ڈالیں گے۔
جشن عید میلادالنبی، خیبر پختونخواہ میں اکیس توپوں کی سلامی#baaghitv #pakisstan #EidMiladUnNabi #EidMiladunNabiMubarak #EidMilad_UnNabiSAW #EideMiladunNabi #خاتم_النبیین_محمدصلى #RabiulAwwalMubarak
#عیدمیلادالنبی_مبارک pic.twitter.com/4xWRy2g8Dw
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 30, 2020
عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر لوگوں نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا۔ کراچی میں عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے لانچ ریلی ، ریلی بھٹ آئی لینڈ سے ہوتے ہوئے مختلف جزیروں پر جائے گی۔ کراچی میں مرکزی جلوس3بجے سہ پہر نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے امیرجماعت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری ودیگر علماءمشائخ و قائدین اہلسنّت کی قیادت میں برآمد ہوگا۔ جلوس کی نگرانی پولیس کے سپرد ہوگی۔
علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں سے بھی چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے۔ حیدرآباد میں بھی آج جشن عید میلاد النبی بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کیساتھ منایا جارہا ہے. مرکزی جلوس لطیف آباد نمبر آٹھ سے نکالا جائے گا جبکہ شہر کے مخلتف علاقوں سے سینکڑوں چھوٹے بڑے جلوس نکل کر کوہ نور چوک پراختتام ہوں گے۔
بلوچستان میں بھی عید میلاد النبی انتہائی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔