طورخم گیٹ، 24 گھنٹے آزمائشی بنیادوں پر کھول دیا گیا

پاک افغان سرحد طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کے منصوبے کا آزمائشی بنیادوں پرآغاز کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم آزمائشی بنیادوں پر آج سے چوبیس گھنٹوں کے لئے کھول دی گئی ہے۔ طورخم گزرگاہ آج سے دن رات کھلا رہے گا۔ کسٹم سمیت دیگر سرکاری عملے نے دو شفٹوں میں کام کا آغاز کر دیا ہے

طورخم گیٹ صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے تک کھلتا ہے اور رات کو بند رہتا ہے. وزیراعظم عمران خان نے چند ماہ قبل کہاتھا کہ طورخم گیٹ کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جائے گا

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی‌ صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم تین دن میں اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کریں، اسمبلی میں قرارداد

واضح رہے کہ تین سال قبل پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام ‘طورخم گیٹ’ سے تبدیل کرکے بابِ پاکستان رکھ دیا ہے۔ اس گیٹ کی تعمیر کےد وران پاکستان فرنٹیئر کور کے میجر جنرل جواد چنگیزی حملے میں شہید ہو گئے تھے. طورخم گیٹ کی تعمیرات کا کام 2014 سے شروع ہوا تھا لیکن افغان حکام کی جانب سے تحفظات کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا،

طورخم گیٹ، وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے دیا بڑا حکم

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.