توشہ خانہ ریفرنس کیس، آصف زرداری احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش
توشہ خانہ ریفرنس کیس، آصف زرداری احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش
باغی ٹی و ی : سابق صدر آصف علی زرداری توشہ خانہ ریفرنس کیس میں آج احتساب عدالت راولپنڈی میں پہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں. سابق صدر نے ہاتھ میں چھڑی پکڑی ہوئی تھی. اور سہارے سے گاڑی سے کورٹ داخل ہوئے .
آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، پولیس نے پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر، اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار اور فوزیہ سومرو کو نیب آفس جانے سے روک دیا ہے۔
Zardari at court pic.twitter.com/0CouwR4cmP
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 17, 2020
سینیٹر روبینہ خالد، نرگس فیض ملک، شاہین ڈار، ہدایت اللہ خان نیب عدالت کے باہر موجود ہیں.
آصف زرداری کی نیب میں پیشی: نیب نے انتظامیہ اور پولیس کوخط کیوں لکھا،اہم وجہ سامنے آگئی
یاد رہے کہ چار روز قبل آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں میڈیکل رپورٹ کے ہمراہ جمع کرائی گئی درخواست میں کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، اس لیے عدالتی حکم کے تحت 17 اگست کو پیش نہیں ہوسکتا لہذا ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی جائے۔
احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 اگست کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔