آئندہ سماعت پر کیا کوئی معجزہ ہو جائے گا؟توشہ خانہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

0
25
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں،سماعت ملتوی کی جائے ،بیرسٹر علی طفر آئیں گے وہی دلائل دیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دی ہے،ایک ہی کیس میں 2 جگہ پر درخواست نہیں دے سکتے، ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی نوٹس کو کئی عدالتوں میں چیلنج کر دیا جاتا ہے معاون وکیل نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ ہفتے کی کوئی تاریخ دے دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس چیف جسٹس عامر فاروق نے معاون وکیل سے مسکراتے ہوئے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیا کوئی معجزہ ہو جائے گا،یہ اچھی چیز نہیں اگر ہم پڑھے لکھے لوگ بھی ایسا کام کریں عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ۔

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی الیکشن کمیشن نےعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

Leave a reply