اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،بشریٰ بی بی کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خالد یوسف اور عائشہ خالد پیش ہوئی،بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے،وکیل سلمان صفدر اور کوثین فیصل مفتی کی جانب سے ذاتی مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،وکلا کی عدم موجودگی کے باعث پراسیکوشن کے گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا،عدالت نے بغیر کارروائی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی

توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے عمران، بشریٰ پر فرد جرم عائد کررکھی ہے،عمران خان اور بشری بی بی نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ بشریٰ بی بی رہا ہو چکی ہے اور پشاور میں ہے،

واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،پہلا ٹیسٹ میچ،جنوبی افریقا کا بولنگ کا فیصلہ

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کیلیے گیم چینجر ہے، شرجیل انعام میمن

Shares: