توشہ خانہ کیس،وکیل کی عدم موجودگی،سماعت ملتوی

0
67
Tosha

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ کیس، سماعت کے بغیر ہی کاروائی ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی

گزشتہ سماعت پر عدالت کے جج چھٹی پر تھے جس کی وجہ سے سماعت ملتوی ہو گئی تھی ، اس سے قبل جج کا تبادلہ ہونے کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی،

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ جو سہولت لاڈلے کو مہیا ہے وہ نوازشریف کو بھی ہونی چاہئے تھی ،3 ماہ میں سزااورجزا کا اعلان ہو جانا چاہئے تھا عمران خان کی چوری عیاں ہے عمران خان کے ساتھ دوسروں جیسا سلوک نہیں کیا جا رہا،عمران خان اور عام شہری کیلئے عدالتی نظام میں فرق ہے 8 ماہ گزرنے کے بعد بھی عمران خان پر فردجرم نہیں لگ سکی ثاقب نثار کی باقیات آج بھی متحرک ہیں عمران خان کو 2018 کے الیکشن میں نقل مار کر پاس کرایا گیا ،ٹی سیٹ سے لے کر ہار اور گھڑیاں چوری کی گئیں نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا گیا نواز شریف تاحیات نااہل اورعمران خان ڈی سیٹ، یہ کہاں کا انصاف ہے؟

دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں نیب نوٹسز کیخلاف عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواستیں نمٹا دی گئیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئندہ نوٹس سپریم کورٹ فیصلوں کے مطابق قانون کے تحت بھیجے جائیں، عدالت نے نیب کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے کہا کہ نیب کو کاروائی اور تحقیقات سے نہیں روک سکتے، عمران خان تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے تو نیب قانون کے مطابق کاروائی کا مجاز ہے،

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا

Leave a reply