توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز پیش نہ ہوئے، الیکشن کمیشن کے معاون وکیل نے امجد پرویز کی طبیعت ناسازی پر آج سماعت نہ کرنے کی استدعا کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضمانت اور سزا معطلی کی درخواست کیخلاف دلائل ہیں اتنا لمبا نہیں چل سکتے، معاون وکیل نے کہا کہ سر امجد پرویز چلنے کے قابل ہوتے تو آ جاتے، کل بھی امجد پرویز نے دلائل کے دوران دوائی لی، ایسے حالاتِ تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتے ہیں ، لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی نہیں ، ایسا کسی کے ساتھ نہیں ہوسکتا، میری کل طبیعت خراب تھی مگر آیا،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی غلط اقدام ہیں، ٹوٹل دس منٹ کے دلائل دینے ہیں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بھی سینئر وکیل ہیں اور وکالت نامہ بھی ہے، الیکشن کمیشن کے اپنے وکلاء موجود ہیں، ہم نے صرف معاونت کرنا ہے باقی آپ اللہ کو جوابدہ ہے،ایک شخص بیس دنوں سے اندر پڑا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سماعت سوموار تک ملتوی کرتے ہیں تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ نے جو کرنا ہے کر لیں بے شک مجھے اندر کر دیں۔آپ نے جو کرنا ہے کریں پھر میں آپکی عدالت نہیں آؤنگا،
لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سزا معطلی کے لیے تیار ہی نہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہیں،یہ ایک جیل میں پڑے شخص کی زندگی کے تیں دن مانگ رہے ہیں، خدارا اس ادارے کو ایسا نہ بنائے کہ آپکا ماتحت آپکی بات نہ مانے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے جو کیا غلط کیا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ اس کیس میں سقم موجود ہیں ،چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیلوں پر ریلیف نہ مل سکا ،لطیف کھوسہ روسٹرم چھوڑ کر چلے گئے عدالت نے ایک بار پھر کیس کی سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت سوموار تک ملتوی کردی۔
سماعت ملتوی ہونے کے بعد تحریک انصاف وکلاء اور کارکنان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں فکس میچ نا منظور اور شیم شیم کے نعرے بازی کی،
واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا،عمران خان اٹک جیل میں ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟
آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا