fbpx

توشہ خانہ ریفرنس،آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب جمع

توشہ خانہ ریفرنس،آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب جمع

سابق صدر آصف زرداری کی توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا گیا

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست بریت کی مخالفت کر دی، نیب نے جواب دیا کہ آصف زرداری کی درخواست حقائق پر مبنی نہیں،نیب کے پاس آصف زرداری کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، آصف زرداری کیخلاف تحقیقات قانون کے مطابق کی گئیں،آصف زردادی کیخلاف کیس میں کوئی بددیانتی شامل نہیں،آصف زرداری کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، ملزم ٹرائل کو لٹکانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے،ریفرنس میں 22 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں،احتساب عدالت آصف زرداری کی درخواست بریت مسترد کرے،

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 18نومبرتک ملتوی کر دی گئی،وکیل فاروق نائیک، نیب پراسیکیوٹر احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے ،نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی ،نیب نے عدالت میں کہا کہ احتساب عدالت آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کرے،آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کی ایک روزہ حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظورکر لی گئی.

قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی، آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک، نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث آصف زردادی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی احتساب عدالت اسلام آباد نے کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ احتساب عدالت کے جج کو پیش کیا گیا واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کو آج فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا تھا

@MumtaazAwan

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!